نتائج تلاش

  1. محمد بلال اعظم

    فراز کوئی سخن برائے قوافی نہیں‌ کہا - احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" سے انتخاب

    کوئی سخن برائے قوافی نہیں ‌کہا اک شعر بھی غزل میں اضافی نہیں ‌کہا ہم اہلِ صدق جرم پہ نادم نہیں رہے مر مِٹ گئے پہ حرفِ معافی نہیں‌ کہا آشوبِ‌ زندگی تھا کہ اندوہِ عاشقی اک غم کو دوسرے کی تلافی نہیں ‌کہا ہم نے خیالِ یار میں کیا کیا غزل کہی پھر بھی گُماں یہی‌ ہے کہ کافی نہیں کہا بس یہ کہا...
  2. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    کوئی منزل تھی کہاں ترکِ طلب سے آگے پھر بھی ہم ہیں کہ چلے جاتے ہیں سب سے آگے اب کہاں جاں کے عوض جنسِ وفا ملتی ہے یہ مگر شہر کا دستور تھا اب سے آگے کون کہتا ہے نہیں چارۂ بیماریِ دل ایک میخانہ بھی پڑتا ہے مطب سے آگے "نہ بہ زورے نہ بہ زاری نہ بہ زر می آید" بات بڑھتی ہی نہیں ہے...
  3. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    جب سجے محفلِ مے شام میں آ جائے کوئی پینے بیٹھیں تو نظر جام میں آ جائے کوئی یہ مقدر کے کرشمے ہیں کہ اکثر اوقات ہونگاہوں میں کوئی، دام میں آ جائے کوئی مجھ سے ملنے نہیں دیتے مجھے دنیا والے صبح رخصت ہو کوئی، شام میں آ جائے کوئی اُس کا دھیان آئے تو گھر ایسے مہک جاتا ہے...
  4. محمد بلال اعظم

    فراز یہ تیری قلمرو ہے بتا پیرِ خرابات ۔۔۔اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔احمد فراز

    جنوں کا تو علم نہیں لیکن فراز صاحب تو خیر اب بھی ہمارے دلوں میں ہیں۔ اور احمد فراز صاحب کا سارا کلام میں انشاءاللہ ضرور یونی کوڈ میں کروں گا۔
  5. محمد بلال اعظم

    علمِ ریاضی کے چند سوالات اور اُن کا حل

    میں اپلائی کر کے دیکھتا ہوں۔
  6. محمد بلال اعظم

    تعارف عسکری کا تعارف

    لاجواب بے مثال زبردست پکے فوجی نکلے آپ دل خوش کر دیا مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی جوابات مل جائیں گے، اب اگر آپ کہیں تو اور سوال بھی لاؤں، ورڈ میں سے کاپی پیسٹ ہی کرنے ہیں:grin:
  7. محمد بلال اعظم

    تعارف عسکری کا تعارف

    فوجی آپ ہیں کہ میں خود ڈھونڈیں اب میں شام کو آؤں گا، جواب دے دیجئے گا۔
  8. محمد بلال اعظم

    تعارف عسکری کا تعارف

    عسکری مزاج بندے ہیں تو پھر جواب تو دینے پڑیں گے ہی۔
  9. محمد بلال اعظم

    تعارف عسکری کا تعارف

    کاپی کئے کافی سارے ٹائپو تو دور کر دیے جو رہ گئے ہیں وہ بھی کرتا ہوں۔
  10. محمد بلال اعظم

    تعارف عسکری کا تعارف

    یہ پہلے ان کے جواب دیں، پھر اور بھی سوال دوں گا۔
  11. محمد بلال اعظم

    تعارف عسکری کا تعارف

    بس مجھے اوپر دیے گئے سوالوں کے جواب دیں اللہ بھلے کرے گا کر بھلا، ہو بھلا اور درویش کی صدا کیا ہے
  12. محمد بلال اعظم

    تعارف عسکری کا تعارف

    1-آپ کا نام؟ 2-آپ کی جائے پیدائش اور تاریخِ پیدائش؟ 3-آپ کا سٹار 4-کیا آپ سٹارز پر یقین کرتے ہیں؟ 5-آپ کتنے فیملی ممبرز ہیں اور ان میں آپ کا نمبر؟ 6-شادی یا منگنی ہو گئی ، یا نہیں ، یا پھر کب تک کرنے کا ارادہ ہے؟ 7-گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ 8-آپ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے؟ 9-مستقبل میں کیا...
  13. محمد بلال اعظم

    تعارف عسکری کا تعارف

    بہت کچھ چاہیے تعارف میں اپنی تعلیم، غمِ عشق، غمِ روزگار وغیرہ کے بارے میں بھی کچھ بتائیے۔
  14. محمد بلال اعظم

    مانگے برائے اصلاح

    اب شعر زبردست ہو گیا ہے۔ دل نے مانگے بھی تو بس خوں کے پیالے مانگے یہ مصرع ذاتی طور پہ اچھا لگا ہے، اس لئے کوشش کرتا ہوں شاید اس کی کوئی صورت نکل آئے۔
  15. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    جورِ حبیب و پرسشِ اغیار ایک سے گو زخم الگ الگ ہیں مگر وار ایک سے ہر گھر میں اپنے اپنے بہار و خزاں کے رنگ یوں دیکھنے میں ہیں در و دیوار ایک سے بے اعتمادیوں کی فضا کارواں میں ہے رہنا ہے دوسرے کو خبردار ایک سے ہر بار زندگی نے نئے تجربے دیے ہر چند اور لوگ تھے ہر بار ایک سے...
  16. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    ایسے ویسے گمان کیسے پڑے دل میں یہ وہم آن کیسے پڑے آدمی کی زمیں سے دوستی تھی بیچ میں آسمان کیسے پڑے کیا کہیں درمیان دونوں کے کون سے مہربان کیسے پڑے تیری ہمسائیگی کے ارماں میں رفتہ رفتہ مکان کیسے پڑے بلبلیں قید تھیں تو پھولوں کے دامنوں پر نشان کیسے پڑے حشر برپا ہے شورِ خلقت...
  17. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    سب قرینے اُسی دلدار کے رکھ دیتے ہیں ہم غزل میں بھی ہُنر یار کے رکھ دیتے ہیں شاید آ جائیں کبھی چشمِ خریدار میں ہم جان و دل بیچ میں بازار کے رکھ دیتے ہیں تاکہ طعنہ نہ ملے ہم کو تنک ظرفی کا ہم قدح سامنے اغیار کے رکھ دیتے ہیں اب کسے رنجِ اسیری کہ قفس میں صیاد سارے منظر گُل و گُلزار کے رکھ دیتے...
  18. محمد بلال اعظم

    اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔ احمد فراز کی آخری کتاب سے انتخاب

    خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں تمام شہر لئے چھتریاں تھا رستے میں بہار آئی تو اک شخص یاد آیا بہت کہ جس کے ہونٹوں سے جھڑتے تھے پھول ہنستے میں کہاں کے مکتب و ملّا کہاں کے درس و نصاب بس اک کتابِ محبت رہی ہے بستے میں مِلا تھا ایک ہی گاہک تو ہم بھی کیا کرتے سو خود کو بیچ دیا بے حساب...
Top