انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی آپ کو صبرجمیل عطا فرمائے آپ نے جس طرح اپنی کیفت بیان کی ہے آنکھیں نم کرگئی - جویریہ بی بی اللہ صبرکرنے والوں کے ساتھ
اورصابرین کا بڑادرجہ - اُردومحفل ایک خاندان کی مانند سی ہوگئی ہے کسی ایک کا دُکھ سب کا مشترکہ ہوجاتا ہے - بہت سی دعائیں ہیں آپ کے لیے
حسیب نذیر گِل فرماتے ہیں
آدمی آدمی سے ملتا ہے-دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
قیاس ہے کہ یہ ایک دوست (آدمی) سے اُدھارمانگنے پہنچے تو ٹکا سا جواب ملا تو یہ کہتے ہوئے آئے
آدمی آدمی سے ملتا ہے-اُدھارمگر کب کسی سے ملتا ہے
یہ لیں جی اس کا ایک پرنٹ آوٹ نکال لیں- ویسے بس ذرا شروع میں اُردوٹیکسٹ
مشکل لگتا ہے ہرنئے کام کی طرح- بس تھوڑی سے مشق سے روانی آجاتی ہے اور
آپ ان شاءاللہ مزے سے گپیں اور نیرنگ خیال کا ریکاڈ لگانے لگیں :)
نیلم کسی یونیورسٹی میں داخلے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کی اطلاّع ہر خاص وعام کو دینا چاہتی ہیں لیکن
شوبازی کے طعنے سے بھی بچنا چاہ رہی ہیں تو اسے فلسفے میں ڈھال کربیان کردیا ہے
مجھے پھر سے میرا بستہ لا دے ،کہ دنیا کا دیا سبق مشکل بہت ہے
نیرنگ خیال فرماتے ہیں
نہ تُوں بولیں نہ میں بولاں، بولے گا فیر کیہڑا ۔۔۔ ۔ پُچھے سُنجا ویہڑا
اب یہ ایسا کیوں فرماتے ہیں یہ قابلِ غور ہے - تو کوئی ہے جو غورکرے اس پر