وعلیکم السلام
ماشاءاللہ تمام منتظمیں کو ، محفلین کو بہت بہت مبارک- اللہ تعالٰی اردومحفل کی رونقیں مزید بڑھائے اور
اس سے وابستہ علم ، محبت اوردوستی کے سلسلے چلتے رہیں -
یہ دونوں فنکار بچے ہیں ایک گاتے ہیں دوسرے شرماتے ہیں - مذاق برطرف امجد میانداد زبردست فوٹوگرافر ، گلوکاراور مصورہیں ان کی تصاویر دیکھئے گا
بہت لاجواب ہیں - یہ بھلکڑنیا بچہ ہے لیکن بڑا معصوم اورشرمیلا سا
ارے تعبیر یہ ظفری بھائی آپ کے عید کی تیاری والے دھاگے کو اُوپرلے آئے ہیں ذرادیکھیے گا اورمیں نے تین بچوں
سے جوابات وصول کرلیے ہیں اس میں جو آپ کے کمنٹس کے منتظرہیں
حسان خان میاں کہاں ہو یہ مسلم دنیا کے افطاردکھاتے دکھاتے کہاں نکل گئے بناء بتائے - بچے بتادیا کروفکرہوجاتی ہے -ایک تو یہ انیس الرحمن پتہ نہیں کہاں
مصروف ہے یوں ہوا کے جھونکے کی طرح آتاجاتا ہے کہ خبرہی نہیں ہوتی کب آیا کب گیا
لیں جناب مجھے یہ تصاویرہی مل سکیں تھیں مزید کچھ دوست بھی ہوں گے تو معذرت اگرکسی کو بھول گیا ان میں سے
تمام محفلین کو ان کے چاند تاروں سے بچوں کو میری جانب سے عید مبارک