یہ جو تبصرہ ہوتا ہے کہ مردوں کو آنکھ بند کرلینی چاہیے، عورت جو چاہے کرے۔ دولت کے بارے میں آج تک ایسا تبصرہ کانوں میں نہیں پڑا کہ سیٹھ صاحب لاکھوں کی گڈیاں ہاتھوں میں لے کر سر بازار چلیں، ڈاکوؤں کو چاہیے کہ اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں، لیکن ہم پر کوئی روک ٹوک نہ لگائے۔ وہاں عقل کچھ اور فیصلہ کرتی...