میں نے سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں، کیا پتہ کسی طریقہ سے یہ وزن میں آ جائے۔
اسی چیز نے مجھے یہ دھاگہ تخلیق کرنے پہ مجبور کیا۔
میں نے جتنا بھی احمد فراز کو پڑھا ہے، مجھے تو خود پہ شک ہونے لگ گیا تھا۔
"
ویسے مجھے احمدفراز کا نہیں لگتا۔ میری یاد داشت میں اس وقت ایسی کوئی زمین نہیں آ رہی۔"
جس بندے نے یہ حرکت کی تھی، اس کی وال پہ تو میں خیر اچھا خاصہ بڑا کمنٹ لکھ کے آیا ہوں۔
نجانے لوگوں کو کیا ہو گیا ہے؟
انٹرنیٹ پہ احمد فراز کے سینکڑوں اشعار موجود ہیں، لیکن پھر بھی لوگ غلط کام کی طرف ہی کیوں جاتے ہیں؟
آج تک میں نے جس کو بھی دیکھا ہے اس کو تنبیہ تو ضرور کی ہے کہ کم از کم علامہ اقبال...
اوہ، اوپس، حد ہے میری بھی!
اس فائل کو تو میں بھول ہی گیا،
تقریباً ساری ہی غزلیں تو اُس میں موجود ہیں۔
صرف نظمیں ہی ٹائپ کرنی ہیں اور غزلوں کو ان کی کتابوں کے حساب سے الگ الگ فائل میں رکھنا ہے۔
یہ کام تو بہت آسان ہو گیا ہے۔
زبردست
بہت بہت شکریہ فاتح بھائی۔
آج فیس بک پہ محفل کے ہی ایک ممبر نے یہ شعر پوسٹ کیا تھا، میں نے گوگل کیا تو کچھ پتہ نہیں لگا۔
کیا یہ شعر احمد فراز کا ہے؟
اگر ہے تو پھر پوری غزل چاہیئے۔
چراغ جلانا تو پرانی رسمیں ہیں فراز
اب تو تیرے شہر کے لوگ انسان جلا دیتے ہیں
ویسے مجھے احمد فراز کا نہیں لگتا۔ میری یاد داشت میں اس وقت ایسی...
بہت بہت شکریہ فاتح بھائی،
عید کی چھٹیاں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کام مکمل کر ہی لیا آخرکار،
اب بس آج رات کو یا کل "شب خون" کا دھاگہ بھی کھول دیتا ہوں، وہ بھی 52 صفحوں تک ٹائپ ہو چکی ہے، جو رہ گئی وہ بھی نومبر میں ختم کر لوں اور پھر احمد فراز صاحب کی کُل گیارہ کتابیں رہ جائیں گی۔
میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ پہلے مرتبہ آپ نے کی، دوسری مرتبہ میں نے، تیسری مرتبہ محمداحمد بھائی، چوتھی دفعہ پھر میں نے۔
تو اگر یہی حساب لگا رہا تو پھر اگلا نمبر یعنی پانچواں نمبر آپ کا، چھٹا میرا، ساتواں محمد احمد بھائی کا اور آٹھویں دفعہ پھر یہ میرے حصے میں آئے گی