نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    سندباد جہازی سے ہنگامی غرقابی ملاقات

    آداب بجا لاتا ہوں، حضرت!
  2. محمد یعقوب آسی

    ہر روز لٹ رہا ہے ہر انسان یہاں پر (نظم)

    اوزان میرا ساتھ نہیں دے رہے، جناب امجد علی راجا صاحب۔
  3. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    نزع ۔۔۔۔۔۔ اسی لئے میں نے عرض کیا تھا کہ ایسی سائٹس کے مشمولات بہت زیادہ قابلِ اعتماد نہیں ہوتے۔ وہ الگ بات کہ اردو والے کہیں ’’رعایت لیتے ہوئے‘‘ اس کو وتد مجموع باندھ جاتے ہیں تاہم اصل میں یہ وتد مفروق ہی ہے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    ایک بات بتائیے ۔۔ کہ یہ ’’غزل ساز‘‘ کیا ہوتا ہے؟ :jokingly:
  5. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    نزع : وتد مفروق ہے۔ اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں ۔۔۔۔ قمر جلالوی
  6. محمد یعقوب آسی

    جامعہ ملیہ میں 28 مارچ کو ایک طرحی مشاعرے کے لئے لکھی گئی غزل اساتذہ کرام سے توجہ کی گزارش۔

    بجا ارشاد جناب الف عین تاہم کچھ دوست ’’طرح‘‘ اور ’’صبح‘‘ کے مصداق یہاں بھی رعایت لیتے ہیں۔ وضع، قطع، طمع، طرح، صبح، وجہ، اور ایسے بہت سے الفاظ کو اردو شاعری میں وتد مجموع اور وتد مفروق دونوں طرح لائے ہیں۔ ’’بے سبب‘‘ پر کوئی کلام نہیں! یہاں سب سے بہتر !!! الف عین محمدعلم اللہ اصلاحی
  7. محمد یعقوب آسی

    جامعہ ملیہ میں 28 مارچ کو ایک طرحی مشاعرے کے لئے لکھی گئی غزل اساتذہ کرام سے توجہ کی گزارش۔

    نہ نافیہ کو دو حرفی (سبب خفیف) باندھنے پر اصحابِ فن کا اتفاق نہیں ہے۔ ۔۔ اس کو سولی چڑھا دی گئی؟ یا ۔۔ اس کو سولی پر چڑھا دیا گیا؟ ۔۔ محاورہ کیا کہتا ہے، جناب الف عین راہنمائی فرمائیں گے؟
  8. محمد یعقوب آسی

    تعارف منیر انور (لیاقت پور) ۔ ایک صاحبِ طرز شاعر

    منیر انور : ’’روپ کا کندن‘‘ سے ایک غزل ہر ایک زخمِ تمنا بھلا لگا ہم کو بہت عزیز ہے چاہت کا سلسلہ ہم کو ہزار بحرِ حوادث کو مات دی لیکن کسی کی آنکھ کا آنسو ڈبو گیا ہم کو قریب تھا تو مسلسل گریز کرتا تھا بچھڑ کے ہم سے مگر سوچتا رہا ہم کو حضور آپ کا فرمان ٹھیک تھا لیکن حضور آپ کا لہجہ بہت...
  9. محمد یعقوب آسی

    راہنمائی درکار ہے

    عام زبان میں تو اسے ’’ٹِیپ کا مصرع‘‘ کہتے ہیں۔ اصطلاحاً شاید ’’رجع‘‘ ہے۔ (ر ج ع ۔۔ رجوع)
  10. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    مان لیا جناب ۔۔ بارِ دگر مان لیا! اس سے قطع نظر کہ ’’کسی کا مائل ہونا‘‘ آج کل نہیں چل رہا۔ ’’کسی (کام، عمل) پر مائل ہونا‘‘ یا ’’کسی (ہستی، شخصیت) کی طرف مائل ہونا‘‘ معروف ہے۔ واللہ اعلم
  11. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    اس کو بھی مان لیتے ہیں صاحب۔ ڈاکٹر حقی نے اس کا تعلق گھات کی بجائے گھاؤ سے جوڑا ہے؛ بات قریب قریب کی ہے۔ ایک بات ضرور کہوں گا۔ ’’اردو وکی پیڈیا‘‘ بہت قابلِ اعتماد نہیں ہے۔
  12. محمد یعقوب آسی

    تعارف منیر انور (لیاقت پور) ۔ ایک صاحبِ طرز شاعر

    ان کو محفل میں تشریف لائے تو چار مہینے ہونے کو ہیں۔ اس فقیر نے تو ذرا سی ’’کولمبسی‘‘ کی ہے، بس!۔ محمد وارث، منیر انور
  13. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    پچھلے دنوں مے کی ترکیب (اضافی، توصیفی) پر خاصی گفتگو ہوئی۔ میرا مؤقف بہت واضح ہے۔ اصل لفظ مَے دو حرفی ہے۔ استاد قمر جلالوی کی غزل اس میں سند ہے۔ ترکیب کی سورت میں حروف کی ترتیب یہ ہو گی: میم، یاے، ہمزہ (یہ ہمزہ پیدا ہی ترکیب کی وجہ سے ہوا)۔ مَےءِ الفت، مَۓ الفت درست ہے۔ واوِ عطفی کی صورت...
  14. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    عطف تو ہے صاحب! مگر ۔۔۔ میرا خیال ہے سکون عربی الاصل ہے اور چین ہندی الاصل۔ اگر واقعی ایسا ہے تو ان سے ترکیبِ عطفی واو کے ساتھ بنانا درست نہیں۔ بے چین کی مثال مت دیجئے گا؛ بے دھڑک، بے ڈول، بے بس، بے سُرا وغیرہ بہت معروف ہیں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    گھایَل: (فتحہ یائے کے ساتھ) جس کو گھاؤ لگا ہو۔ زخمی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور مثال پایَل: (فتحہ یائے کے ساتھ) پاؤں میں باندھنے کا ایک زیور۔ پازیب ۔۔۔۔۔۔۔۔ گھایَل کو گھائِل بھی لکھتے ہیں، جو میرے نزدیک محلِ نظر ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    ’’مئے الفت‘‘ وہی ہجوں کا مسئلہ۔ ابھی پرسوں اترسوں استاد قمر جلالوی کی ایک غزل آپ کو ٹیگ کی تھی۔ ۔۔۔۔
  17. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    سکون و چَین ۔۔۔ ترکیب؟؟؟ ۔۔۔۔
  18. محمد یعقوب آسی

    غزل سازوں میں ہونے آیا شامل میں

    میں (یائے مجہول کے ساتھ: in ) کے ساتھ مَیں (یائے لین کے ساتھ: I, me) ۔۔ ردیف؟ میں: گھر میں، گلی میں، اس بات میں، کھیل کود میں، اتنے میں، ۔۔۔۔ یائے مجہول مَیں: میں گیا، میں نے دیکھا، میں کون ہوں، میں نہیں جانتا، ۔۔۔۔ یائے لِین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  19. محمد یعقوب آسی

    غزل کیا ہے ؟

    اللہ جزا دے۔
Top