نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    بالآخر ہم نے بھی محفل جمالی ہے

    کوئی بتلاؤ، کہ جا ہنسنے کی ہے؟ رونے کی ہے؟
  2. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    ’’سِر‘‘ ۔۔ وہاں زیر لگا ہوتا تو میرے لئے آسانی ہو جاتی جناب متلاشی ۔ خیر، اب تو وضاحت ہو چکی۔
  3. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    یہ آپ کیا فرما رہے ہیں، جنابِ مغزل ؟ اس فقیر سے جھجک کاہے کو بھلا۔ آپس کی بات ہے اس ’’فاعلات‘‘ کی وجہ سے میرا نام ضرور باغیوں میں لیا جانے لگا ہے۔ آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں۔
  4. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    جی، جنابِ متلاشی ڈکشن یعنی اسلوب۔ فوری طور پر لفظ ’’اسلوب‘‘ ذہن میں نہ آیا تو ’’ڈکشن‘‘ لکھ دیا۔ بہت شکریہ جناب محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب۔
  5. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    جناب مزمل شیخ بسمل نے بہت جامع گفتگو کی ہے، اس پر کوئی اضافہ نہیں کر سکوں گا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    نصر (وتد مجموع) ۔۔ یہ چونکہ آپ کا تخلص ہے سو، آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ ویسے نصر (مدد) ساخت میں وتد مفروق ہے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    پہلا مصرع مجھ پر نہیں کھلا۔ شاید وہی ڈکشن تک میری نارسائی کا مسئلہ ہو!
  8. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    جذبات کو عریاں کرنا؟ مجھے پتہ ہے کیا محسوس ہو رہا ہے؟ میں اس غزل کے ڈکشن کو نہیں پا سکا شاید۔ اگر واقعی ایسا ہے تو میری گزارشات کو نظر انداز کر دیجئے گا، اس میں کوئی قباحت نہیں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    بزم میں گہر افشانی کرنا؟ وہ تو شاید گفتگو بات چیت کے لئے ہوتا ہے؟ اگر یہاں گہر سے مراد راز ہے تو پھر افشاں نہیں افشاء یا فاش ہونا چاہئے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    کعبہ کے استعارے میں چراغاں کا کیا محل ہے، یہ دیکھ لیجئے گا۔ الفاظ کو پسِ عنواں کرنا ۔۔ مجھ پر نہیں کھلا۔ اپنی تنگ دامانی کا اعتراف کرتا ہوں۔ پہلے مصرعے کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ’’سلیقہ گو نہیں ہے‘‘ اس میں گو کی صوتیت مجھے کچھ ناملائم محسوس ہو رہی ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    قوافی کے بارے میں مزمل شیخ بسمل صاحب کا مطالعہ اور تجزیہ مجھ سے کہیں بہتر ہے، اُن کے کہے کو اہمیت دیجئے گا۔ مطلع ۔۔۔ بیداد کا رسمی تعلق محبوب سے ہے، رقیب سے نہیں، اس کو دیکھ لیجئے گا۔ ’’گریزاں نہیں کرتے‘‘؟ مقصود غالب ’’گریز نہیں کرتے‘‘ ہے؟ دوسرا شعر ۔۔۔ تنگیءِ داماں کا گلہ کس سے ہو گا؟ اپنے...
  12. محمد یعقوب آسی

    اردو امیج ہوسٹنگ -- جی آپ بتائیں

    معذرت خواہ ہوں، میں شاید تصاویر کے چکر میں پڑ گیا اور ادھر بات ویب پیج کی ہو رہی تھی۔ ایسا ہی ہوا ہے نا؟ معذرت بارِ دگر!
  13. محمد یعقوب آسی

    اردو امیج ہوسٹنگ -- جی آپ بتائیں

    جواب نمبر 4 میں بچے کی تصویر ۔۔ اول ۔۔ کہیں بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔ جواب نمبر 18 میں چوپرجی (لاہور) کی پرانی تصویر ۔۔ دوم ۔۔ عمدہ ہے اور واضح ہے۔ بقیہ کے بارے میں یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ’’کیوں نہیں؟‘‘ کہ یہ بات فنِ لطیف کی ہے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    جناب اعجاز عبید صاحب! آپ کے جی میل والے ایڈریس پر دونوں فائلیں ارسال کر چکا ہوں۔ بہت آداب۔ الف عین
  15. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    زبانِ یارِ مَن ایک ان پیج فائل http://www.4shared.com/file/FztaQjMN/zubaan_e_yaar_e_man_-_revised.html اور ایک پی ڈی ایف فائل http://www.4shared.com/office/p3qd742B/zubaan_e_yaar_e_man_-_revised.html احباب کی توجہ کے لئے۔ محمد اسامہ سَرسَری ، محمد وارث ، الف عین ، التباس ، محمد خلیل الرحمٰن...
  16. محمد یعقوب آسی

    اردو امیج ہوسٹنگ -- جی آپ بتائیں

    اوہ، میں نے دیکھی ہی ایک تصویر۔ ابھی کچھ اپ لوڈنگ چلا رہا ہوں، پھر دیکھتا ہوں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    اساتذہ نے تو ’’لیجے، کیجے، دیجے‘‘ بھی لکھا ہے۔ بانس اور بانسری دونوں غائب۔
  18. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    جناب فارقلیط رحمانی صاحب۔ کل کی بات ہے، میں اور میرے دو بیٹے مل کر بان سیدھا کر رہے تھے کہ چارپائی بُننی ہے۔ وہ رسیاں ایسی الجھی ہوئی تھیں کہ کھولے نہیں کھلتی تھیں، اور جو کھلتی تھیں وہ اپنے ہی بل سے پھر الجھ جاتی تھیں۔ بہر حال، جیسے تیسے ہم نے دو پِنے تو سیدھے کر ہی لئے۔ ایسا ہی کچھ حساب ہمزہ...
  19. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    شکریہ جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ جناب محمداحمد کی نثر تو خوب صورت ہے ہی! دریں چہ شک؟ ان کی باتیں مجھے ’’سولہ آنے سچ‘‘ لگیں۔
Top