یہ بھی وجہ ہے اور کچھ شناسائی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ میں روزانہ چار بار مختلف چیک پوسٹوں سے کینٹ میں داخل ہوتا ہوں (دفتر اور بچوں کے اسکول کے سلسلے میں) اور گو ملٹری پولیس والوں کی ڈیوٹی بدلتی رہتی ہے لیکن پھر بھی شناسائی پیدا ہو جاتی ہے اور ایسی صورت میں وہ دور ہی سے اشارہ کر دیتے ہیں کہ جا بھائی...
جی محترم، اصل شناختی کارڈ دکھانا تو یہاں بھی لازمی ہے اور ہر کسی کو، وہ گاڑی پر ہو، موٹر سائیکل یا بائسیکل پر ہو یا پھر پیدل ہو۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل دونوں سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی ہے۔ سال میں دو تین بار لائسنس چیک کرنے کا بھی سیزن چلتا ہے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس والے کو کینٹ میں...
کل سہ پہر، چھ سات سال بعد موٹر سائیکل چلائی۔ سڑکوں پر کسی شرابی کی طرح لڑکھڑا رہا تھا لیکن خدا کا شکر کہ گرا نہیں اور بیٹا پیچھے بیٹھا سوچ رہا تھا کہ بابا سے خود تو چلائی نہیں جا رہی مجھے چلانا خاک سکھائیں گے! :)
سیالکوٹ کینٹ میں بھی موٹر سائیکل سوار کا بغیر ہیلمٹ داخلہ منع ہے۔ پہلے صرف ڈرائیور کا ہیلمٹ لازمی تھی کچھ سالوں سے پیچھے بیٹھی مردانہ سواری کا بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہے (خواتین کو استثنا نہ جانے کیوں دے رکھا ہے)۔ مزید یہ کہ کینٹ کے اندر جگہ جگہ ایم پی چھاپوں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور اگر کسی کو...