ریم: پیپ یا پھوڑے کے پکے ہوئے مواد کو کہتے ہیں۔
گہر سے تار نکلنا میرے خیال میں جس طرح ایک تار میں گہر پروئے جاتے ہیں تو گہر سے تار نکلتا ہے۔ میرے خیال میں اسی کو کہا گیا ہے۔
مرے دل کو شوقِ فغاں نہیں، مرے لب تک آتی دعا نہیں
وہ دہن ہوں جس میں زباں نہیں، وہ جرس ہوں جس میں صدا نہیں
نہ تجھے دماغِ نگاہ ہے، نہ کسی کو تابِ جمال ہے
انہیں کس طرح سے دکھاؤں میں، وہ جو کہتے ہیں کہ خدا نہیں
کسے نیند آتی ہے اے صنم، ترے طاقِ ابرو کی یاد میں
کبھی آشنائے تہِ بغل، سرِ مرغِ قبلہ نما...