جہاں تک بات شناخت یا صنفی امتیاز کی ہے، ایک عام آدمی بھی جو اپنے ارد گرد کے ماحول میں دلچسپی رکھتا ہے وہ نر اور مادہ کو پہچان لیتا ہے۔ ہمارے دیہات کے کاشتکار لوگ گائے اور بیل کا یا بھینس اور بھینسے کا صرف سر دیکھ لیں (باقی جسم نہ بھی دیکھیں) تو نر اور مادہ کو پہچان لیتے ہیں۔ گھریلو چڑیا اور چڑا،...