جناب شمشاد کی اس بات سے وہ مشہور محاورہ یاد آ گیا: ’’یہ منہ اور مسور کی دال‘‘۔
اس کے پیچھے کہانی یہ بیان ہوتی ہے کہ:
ایک چھوٹے موٹے نواب کو باورچی درکار تھا۔ ڈھُنڈیا پِٹی، لوگ باگ قسمت آزمائی کو آن جمع ہوئے، اُن میں ایک بوڑھا باورچی تھا جو کبھی کسی راجا مہاراجا کے محل سے وابستہ رہا تھا۔ نواب نے...