نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    بھائی ایسا ظلم بھی مت کیجئے گا۔ اردو محفل پر مزاح نگاری کی آبرو آپ چند لوگوں کے دم سے ہی قائم ہے۔ بہت ہی شائستہ اور لطیف لکھتے ہیں آپ۔ ایسی شگفتہ شگفتہ باتیں کرنا اور مسکراہٹین بکھیرنا بڑی بات ہے۔ یہ جہاد جاری رکھئے ۔ بڑی ضرورت ہے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

    فاتح بھائی اس ربط تک تو رسائی مشکل ہے ۔ :) بیچ میں سات سمندر حائل ہیں ۔ ماشا ءاللہ آپ نے تو پورا کتب خانہ سجایا ہو اہے ۔ اللہ سلامت رکھے۔ قطب شمالی سے تین انگل نیچے جہاں ہم پائے جاتے ہیں وہاں ان کتابوں کی دستیابی کا تصور بھی محال ہے ۔ انٹرنیٹ زندہ باد!
  3. ظہیراحمدظہیر

    ترک ِ تعلقات کا وعدہ نہ کر سکیں

    فاتح کاشف اختر سید عاطف علی محمد تابش صدیقی
  4. ظہیراحمدظہیر

    ترک ِ تعلقات کا وعدہ نہ کر سکیں

    ایک اور بہت پرانی غزل احباب کی کشادہ دلی کی نذر !! بس یہ چار اشعار قلمزد ہونے سے بچ گئے ہیں ۔ :) ترک ِ تعلقات کا وعدہ نہ کر سکیں چاہیں بھی ہم اگر کبھی ایسا نہ کرسکیں سر سے تمھارے عشق کا سودا نہ جا سکے تا عمر ہم کسی کو بھی اپنا نہ کرسکیں جلتے رہیں سدا یونہی رستوں کی دھوپ میں یادوں کے سائبان...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ یقین کرکے اُس کو بھلا رہا ہوں

    فاتح بھائی ۔ بالکل صحیح دیکھا ٓپ نے۔۔ اسے نکال دیا ہے ۔ بھائی مسئلہ یہی ہے کہ اتنی پرانی پرانی چیزیں ہیں ۔ بس انہیں کلرک کی طرح کاغذ سے کمپیوٹر پر ٹائپ کردیا ہے ۔ نظر ِثانی کے لئے تو بہت فرصت چاہیئے ۔ اور اگر فرصت مل بھی جائےتو اس کا دماغ کہاں ۔ بہتر یہی ہے ایسی چیزوں کو رد ہی کردیا جائے ۔ اب...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ یقین کرکے اُس کو بھلا رہا ہوں

    محمد تابش صدیقی فاتح کاشف اختر سید عاطف علی
  7. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ یقین کرکے اُس کو بھلا رہا ہوں

    ایک بہت پرانی غزل احباب کی خدمت میں ۔ نومشقی کے زمانے کا اکثر کلام تو مسترد کرکے ضائع کرچکا ہوں سوائے دو تین غزلوں کے۔ اس غزل کو صرف اسی لئے محفوظ رکھا ہے کہ کچھ یادیں اس سے وابستہ ہیں ۔ ترکِ یقین کرکے اُس کو بھلا رہا ہوں برسوں میں جس کی خاطر محوِ دعا رہا ہوں شاید ملے دفینہ بنیاد میں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    فاتح سید تابش صدیقی کاشف اختر سید عاطف علی
  9. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا ادنیٰ سا آدمی تھا میں انسان بن گیا اپنی حدیں ملی ہیں تو ادراکِ حق ہوا عرفانِ ذات باعثِ ایمان بن گیا ہمسر تھا جبرئیل کا جب تک تھا سجدہ ریز جیسے ہی سر اٹھایا تو شیطان بن گیا خیراتِ عشق کیا پڑی کشکولِ ذات میں اتنے کھلے گلاب کہ گلدان بن گیا کچھ بھی نہیں تھا...
  10. ظہیراحمدظہیر

    بات جو دل میں نہیں ، لب سے ادا کیسے کروں

    بات جو دل میں نہیں لب سے ادا کیسے کروں میں خفا تو ہوگیا اُس سے ، گلہ کیسے کروں دل کے ٹوٹے آئنے میں عکس ہے اک خواب کا قیدِ رنگ و روپ سے اُس کو رہا کیسے کروں سوچتا ہوں اک ہجومِ صد بلا کے درمیاں عافیت کے خواب کو میں واقعہ کیسے کروں روز و شب کے گنبدِ بے دَر سے مشکل ہے فرار دَر اگر مل جائے بھی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    جس خاک سے بنے تھے ہم اُس خاک پر گرے

    فاتح محمد تابش صدیقی کاشف اختر سید عاطف علی
  12. ظہیراحمدظہیر

    جس خاک سے بنے تھے ہم اُس خاک پر گرے

    جس خاک سے بنے تھے ہم اُس خاک پر گرے شاخِ شجر سے ٹوٹ کے جیسے ثمر گرے سونپی ہیں راہِ شوق نے وہ وہ امانتیں کاندھوں سے رہ نورد کے زادِ سفر گرے آیا ہے کس کا نام یہ نوکِ قلم پر آج کاغذ پر آکے سینکڑوں شمس و قمر گرے خاشاک بن گئے ہیں ہواؤں کے ہاتھ میں اپنی جڑوں سے ٹوٹ کے جتنے شجر گرے گھر ٹوٹنے کا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    دل میں جو اک گمان تھا سو اب نہیں رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔شہزاد سائل

    واہ! بہت خوب ! شہزاد بھائی ۔ بہت اچھی کاوش ہے ! کئی مصرعوں کے آخر میں جو سوالیہ نشان لگے ہیں ان کا مقصد سمجھ میں نہیں آیا۔ شاید ٹائپو ہے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    سر ِ خار ِ جہاں دیوانگی کا رقص کرتا ہوں - سعید الرحمن سعید

    واہ واہ! سعید بھائی ! کیا بات ہے ۔ میں دیوانہ سہی لیکن مری دیوانگی دیکھیں میں سایہ ہوں مگر خورشید کی صورت پہ مرتا ہوں کیا چھا شعر ہے! سلامت رہیئے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا ۔ فاتح الدین بشیر

    بہت خوبصورت غزل ہے ! کیا اچھے اشعار ہیں ۔ یہ شعر خصوصا بہت اچھا لگا۔ دیکھے تھے خواب راحتِ وصلت قرار کے لازم ہوا ہے ہم کو بھی آزار دیکھنا کلاسیک ! فاتح بھائی کیا کہنے!!
  16. ظہیراحمدظہیر

    موت سے مت ڈرا مجھے، نیند سے مت جگا مجھے ۔ فاتح الدین بشیر

    بہت مترنم اور رواں دواں غزل!!! کیا غنایئت ہے ! سبحان اللہ ! دل خوش کردیا فاتح بھائی !
  17. ظہیراحمدظہیر

    حسن ایسا کہ تجلی کو مچلتا دیکھوں ۔ فاتح الدین بشیر

    دُودِ ہستی نے بنایا ہے عجب عکسِ وجود خود کو اپنی ہی حدوں سے میں نکلتا دیکھوں بہت اعلیٰ !! کیا بات ہے فاتح بھائی !! سلامت رہیئے ۔ خوب!
  18. ظہیراحمدظہیر

    محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    نیرنگ بھائی ! یہ تو آپ کی کسرِ نفسی ہے۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں نثر پر کما حقہ داد دینا سرے سے آتی ہی نہیں ۔ کچھ شعری محفلوں میں شرکت کی وجہ سے اشعار پر واہ واہ کہنا تو آگیا ہے لیکن اب تک یہ خبر نہیں ہوئی کہ اچھی نثر پر داد کیسے دی جاتی ہے ۔ اور پھر اس میں مزید مشکل یہ درپیش ہوتی ہے کہ سنجیدہ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    چین سے وہ بھی تو ظالم نہ رہا میرے بعد ۔ فاتح الدین بشیر

    خوشی ہوئی آپ کے خیالات جان کر اس بارے میں ۔ میں بھی ایک حد تک اسی نقطہء نظر کا حامل ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایسی ترکیبات کو فروغ دینے کا کام شعوری طور پر ہونا چاہیئے ۔ خصوصا وہ لوگ جو اردوع شاعری کے منظرنامے پر نمایاں ہیں ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ مجھ ایسے مبتدیوں کے لئے ایسی مثالیں قائم کریں ۔...
  20. ظہیراحمدظہیر

    مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

    بہت اعلیٰ ۔ فاتح بھائی ! نہ صرف یہ کہ آپ زمین کو دہلی سے نکال کر بلادِ جدید لے آئے بلکہ زمین کا حق بھی ادا کردیا ! واہ! اگر شاہ نصیر کی کلیات کا ربط بھی عنایت ہوسکے تو ممنون رہوں گا۔
Top