نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    یوں تو کوئی دوش نہیں تھا کشتی کا ، پتواروں کا (محمد احمد)

    ذوالقرنین بھائی ! پہلے تو آپ کے اس انتخاب کو داد دینی چاہیئے اور پھر آپ کے توسط سے احمد بھائی کو ۔ بہت ہی خوبصورت غزل ہے !!! شاہکار!!! پچھلے ہفتے میں دو تین بار دور ہی دور سے یہ غزل پڑھی اور سوچ رہا تھا کہ سکون سے بیٹھ کر اس پر لکھوں گا ۔ اس غزل کی ایک عجیب ہی فضا ہے جسے بیان کرنا کم از کم...
  2. ظہیراحمدظہیر

    میں ہوں وہ آنکھ جسے خونِ جگر لے ڈوبے

    راحیل بھائی ! ابھی تک جھوم رہا ہوں پڑھ پڑھ کر !!! کیا خوبصورت غزل ہے !!! زندہ باد!!! سلامت رہیں ، تا قیامت رہیں ! ابنِ آدم کی تو بو تک نہ رہی گلیوں میں میری بستی کو خداؤں کے یہ گھر لے ڈوبے واہ واہ واہ!!! سلامت رہیں ، تا قیامت رہیں ! یہ بتایئے کہ زار برقی کتاب کی صورت میں موجود ہے؟! یعنی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    مطلع میں حضور آپ کے ایطا ہے نمایاں ہوسکتا نہیں ’’مہ‘‘ تو کبھی قافیہ ’’سا‘‘ کا اور شعر وضاحت میں جوابی جو کہا ہے اس میں بھی تلفظ کا ذرا سقم در آیا :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ زخم کا اندِمال ہوتے ہوئے ۔ محمد احمد

    احمد بھائی ! کمال غزل ہے!! بہت خوب!!! مزا آگیا پڑھ کر ۔ اللہ کرے زورِ بیاں اور زیادہ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    غزل : حاصلِ کُن ہوں بقا کے سلسلے میں قید ہوں ۔ فاتح الدین بشیرؔ

    واہ واہ فاتح بھائی ! زبردست!! کیا بات ہے اس غزل کی! جسمِ خاکی حدّتِ جذبات سے جلنے لگا آگ ہے میری سرشت اور کوئلے میں قید ہوں کیا خوبصورت کہا ہے !! کیا سلیقہ ہے ! واہ!! شاد و آباد رہیئے !!
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل سرا ہے جو لڑکی ہماری مَنٌ سی ہے

    بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں! محفل میں خوش آمدید!!!
  7. ظہیراحمدظہیر

    نظم ۔ ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ محمداحمدؔ

    بہت ہی اچھوتا خیال ہے محمداحمد بھائی!! اور نظم کی بنت بھی بہت ہموار اور رواں ہے ۔ کوئی جھول محسوس نہیں ہوتا ۔ اختتامیہ بہت پسند آیا ۔ بہت داد!!! اللہ سلامت رکھے آپ کو۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    نظم ۔۔۔۔ منظر سے پس منظر تک ۔۔۔ از : محمد احمدؔ

    بہت خوبصورت!! کیا رواں دواں بیانیہ ہے اور کتنی شفاف امیجری!!! بہت بہت داد احمد بھائی!!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل:- مثلِ روشن سحر نکھرتے ہیں

    ہائیں! یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں تابش بھائی؟!:) یعنی ہم ٹھیک ہی کہتے تھے ۔ لاکھ انکار کے باوجود پکڑے ہی گئے نا آپ آخر۔ :):):) مذاق برطرف! غزل اچھی ہے ۔ بہت داد آپ کے لئے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    نظم : ۔۔۔۔۔ خالی ہاتھ ۔۔۔۔۔ از : محمد احمد

    کیا خوبصورت نظم ہے احمد بھائی !! بہت خوب! لاجواب!!
  11. ظہیراحمدظہیر

    الفت کے گنہگار تجھے یاد کریں ہیں - مرثیہ عمران شاہدؔ

    راحیل بھائی ، میں بہن جاسمن کی رائے سے متفق ہوں کہ اس طرح کی شاعری کو صرف محسوس ہی کیا جاسکتا ہے ، اس پر تبصرہ کرنا بہت مشکل ہے۔ لیکن یہ کہوں گا کہ آپ نے اپنے جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے۔ قاتل سے کہو کوئی کہ غفلت کی بھی حد ہے بیٹھے ہیں سرِ دار ، تجھے یاد کریں ہیں تو بھی تو یونہی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    زندگی کو وہ سانحہ سمجھے

    بہت خوب!! اچھی غزل ہے ! رگِ جاں میں اُتر گئی ہو تم آرزوؤ! تمھیں خُدا سمجھے بہت خوب !! کیا اچھا شعر ہے ابن رضا بھائی !! بہت داد آپ کے لئے!
  13. ظہیراحمدظہیر

    جشن تیرہ شبی منانا ہے ۔ فاتح الدین فاتح

    بہت خوب فاتح بھائی ! کیا اچھے اشعار ہیں !!! بہت اعلیٰ!! زندگی نے ہمیں گزار لیا خاک ہم نے اسے بِتانا ہے کھو گئی آرزوئے خواہش تک کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے کیا اچھا کہا ہے ۔ واہ واہ!! سلامت رہیئے ۔ آج دو ہفتے بعد محفل میں آنے کا موقع ملا تو فورًا ہی آپ کی اور راحیل فاروق کی خوبصورت غزلیں...
  14. ظہیراحمدظہیر

    کہیں سنیں گے تو بھیدی بھی گھر کے نکلیں گے!

    سبحان اللہ سبحان اللہ راحیل بھائی !! راحیل بھائی !! کیا بات ہے ! بہت خوب!! دوسرے شعر کے لئے بہت داد !! بہت اچھا ہے ! بہت اعلیٰ غزل ہے! کیا زبان ہے اور کیا اسلوب!!! لطف آگیا۔ بہت داد آپ کے لئے ۔ اللہ کرے زورِ بیاں اور زیادہ ! ایک چھوٹی سی بات یہ کہ ’’دلدر نکلنا‘‘ کچھ کھٹک رہا ہے ۔ اسے دیکھ...
  15. ظہیراحمدظہیر

    بس بہت ہوگئے نیلام ، چلو لوٹ چلو

    سرکار ، جہاں ہم ہیں وہاں یہ تلمیح ایک تلخ حقیقت ہے۔ کبھی موقع ملے تو ہمارے پسندیدہ شاعر افتخار عارف کی ایک نظم ’’پس چہ باید کرد‘‘ پڑھئے گا ۔ میری پسندیدہ ترین نظموں میں سے ہے ۔ اکثر بے ساختہ زبان پر آتی ہے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    البم سے کئی عکس پرانے نکل آئے

    اسد بھائی بہت نوازش! ذرہ نوازی ہے ! اللہ خوش رکھے آپ کو !!
  17. ظہیراحمدظہیر

    البم سے کئی عکس پرانے نکل آئے

    عاطف بھائی ، سراسر آپ کی محبت ہے !!آپ کی طرف سے ستائش میرے لئے باعثِ اعزاز ہے !! اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ بہت شکریہ!! بخدا اگر آپ اسے کچھ اور نہ سمجھیں تو عرض کروں کہ مجھے خود ’’پلندوں‘‘ کا صوتی تاثر اس شعر میں بہت کھٹکتا رہا ہے ۔ کئی دفعہ بدلنے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی ایسا متبادل نہیں ملا جو...
  18. ظہیراحمدظہیر

    البم سے کئی عکس پرانے نکل آئے

    بھائی آپکی توجہ اور پذیرائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ بس آپ کی محبتیں چاہئیں !! اللہ تعالیٰ آپ کو شادآباد رکھے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    البم سے کئی عکس پرانے نکل آئے

    اللہ رحیم آپ کے چچا کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے اور آپ کو صبر و ہمت عطا فرمائے ۔ آپکی توجہ کے لئے ممنون ہوں۔
Top