جان و دل سی شے کروں میں کیوں نثارِ زندگی
مجھ کو حاصل جب نہیں کچھ اختیارِ زندگی
کھینچ کر رکھ اس کی راسیں اے سوارِ زندگی
تا غلط رخ پر نہ چل دے راہوارِ زندگی
خوب ہی مرغوب ہے گو مرغزارِ زندگی
پر اسی میں گھومتے پھرتے ہیں مارِ زندگی
یہ حقیقت مجھ سے سن اے کامگارِ زندگی
رزقِ بہتر پر نہیں دار و مدارِ...