اردو محفل میں خوش آمدید نایاب بھائی :D
ہمیں خوشی ہے کہ آپ سات سال قبل اس فورم کا حصہ بنے۔ :)
یونہی دعاؤں کے گلدستے پیش کرتے رہیں۔ :) اللہ تعالیٰ آپ کو بہت نوازیں۔ آمین
متفق!! بلکہ ہمارا تو دل کرتا ہے کہ ہمیں ہیری پورٹر کی جادوئی چھڑی ملے اور ہم زیک بھائی کے ساتھ جگہ بدل لیں۔ :D وہ ادھر ہماری جگہ لیکچرز دیا کریں اور ہم ان کی جگہ سیر سپاٹے کیا کریں۔ :ROFLMAO:
بالکل سیکھنا چاہیے۔ جب ہم درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے تھے تو ابتدائی دنوں میں ہی ایسا ہوا کہ چھٹی جماعت کے ایک طالبعلم کو کرکٹ کھیلتے ہوئے ناک پہ اتنی شدید گیند لگ گئی کہ ناک سے خون کے فوارے بہنے لگے۔ ناک پہ سوجن بہت زیادہ ہو گئی۔ کسی نے کہا کہ ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ ہمارا پہلی دفعہ ایسی...