پولنگ سٹیشن سے ابھی تھوڑا دور ہی تھا کہ باہر شدید حبس میں لمبی لائین لگی دیکھ کر تھوڑی کوفت ہوئی۔ نزدیک پہنچا تو پتا لگا کہ چار بوتھ بنے ہیں اور ہر بلاک کی الگ الگ لائین ہے۔ میں نے قد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوجی بھائی کو دور سے ہی بلاک کوڈ کا آخری نمبر ہاتھ کے اشارے سے بتایا۔ اس نے بآواز بلند...