میرے پاس ٹیکسٹ ایڈیٹر میں محفل کا ڈیفالٹ اردو کی بورڈ کام نہیں کر رہا۔ جبکہ عنوانات میں اور نیچے ٹیگز کے کالم میں یہ کی بورڈ کام کر رہا ہے۔ کیا یہ مسئلہ صرف میرے پاس آرہا ہے یا اور لوگ بھی اس مسئلے سے دو چار ہیں؟ میں ونڈوز سیون پر کروم براؤزر استعمال کر رہا ہوں۔
14 اگست کی ہریالی سے بھرپور تصویر ذرا لگائیں تاکہ موازنہ کیا جا سکے۔ جیسا کہ زوایے سے ظاہر ہے کہ میں نے یہ تصویر جھیل کے ایک سرے کے قریب سے کھینچی ہے۔ اور میں نے تصویر کو ایڈٹ بھی نہیں کیا۔ جیسے کھینچی ویسی کی ویسی آپ کے سامنے ہے۔
شاہ صاحب۔۔۔ جیسے آپ نے کہا مراسلے میں مناسب تدوین کر دی ہے۔ ایک بات پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ غزل کے مقطع میں "کسو دودماں" میں آپ نے "کسی دودماں" تجویز کر دیا۔ جبکہ "کسو" "کبھو" کا استعمال میر کی شاعری میں عام نظر آتا ہے۔ کیا اس سے مراد محض پرانی املا کو نئی املا سے بدلنا تھا؟
آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ
اب کیسے لوگ آئے زمیں آسماں کے بیچ
میں بے دماغ عشق اٹھا سو چلا گیا
بلبل پکارتی ہی رہی گلستاں کے بیچ
تحریک چلنے کی ہے جو دیکھو نگاہ کر
ہیئت کو اپنی موجوں میں آب رواں کے بیچ
کیا میل ہو ہما کی پس از مرگ میری اور
ہے جائے گیر عشق کی تب اُستخواں کے بیچ
کیا...