نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    وحشت کی آگ آگ تھی فرقت کی لو نہ تھی

    واہ واہ!! کیا غزل ہے راحیل بھائی !! بہے خوب! منزل کے ہر حجاب نے چکرا دیا مجھے موجود جا بجا تھی مگر رو برو نہ تھی راحیلؔ سوزِ عشق سے پہلے جہان میں آفاق تھے نگاہ نہ تھی جستجو نہ تھی کیا اچھے اشعار ہیں ! بہت ہی اعلٰی ! مقطع کی داد نہ دینا ظلم ہوگا ۔ بہت ہی خوب!!
  2. ظہیراحمدظہیر

    ایک حالیہ غزل۔جس جا کروں نظر ترےجلوے ہی پاؤں میں

    واہ واہ واہ! کمال غزل ہے عاطف بھائی !!! ہر شعر قابلِ داد ہے!! آخری شعر کی تو کیا بات ہے !!!! اوراق زندگی کے پلٹ کر دکھاؤں میں؟ واہ کیا مصرع ہے!! بہت اعلی !! اللہ آپ کو سلامت رکھے!!
  3. ظہیراحمدظہیر

    نئے الفاظ کی تشکیل و ترویج - اردو کی ممکنہ ترقی کی جانب ایک قدم

    چونکہ log کے لئے عموما روزنامہ یا روزنامچہ استعمال ہوتا ہے ۔ اس لئے بلاگ کا ترجمہ ویب نامہ یا ویب نامچہ ہوسکتا ہے ۔ ان دونوں میں ویب نامہ مجھے زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے ۔ ویسے اس لڑی میں حسان خان ، محمد وارث اور سید عاطف علی صاحبان جیسے اہلِ علم کو دعوت دینا ضروری ہے کہ وہ قدیم اور معاصر فارسی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں

    نمرہ صاحبہ ، آپ کی بات سے تقریبا سو فیصد متفق ہوں ۔ وضاحتا عرض کرتا ہوں کہ میں نے لکھا تھا کہ انگریزی الفاظ کے بادام پستوں میں سے صرف "کچھ" کڑوے نکلے اور میری ناقص رائے میں ان کی جگہ معروف و مستعمل اردو متبادل برتے جاسکتے تھے ۔ سچی بات تو یہ ہے کہ آپ کی اس شگفتہ تحریر کے بعض فقرے تو انگریزی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    تلاشِ مسرت

    راحیل بھائی ، مجھے بالکل علم نہیں کہ آج کل پاکستان یا ہندوستان میں کون سے ادبی جرائد شائع ہورہے ہیں ۔ اگرعلم ہوتا تو میں ضرور ایک دو نام تجویز کرتا ۔ آپ کے رشحاتِ قلم کو دیکھتے ہوئے یہی کہوں گا کہ ان کی اشاعت میں کسی بھی جریدے کو کوئی تردد نہیں ہوناچاہئے ۔ رہی بات میری تو میں نے تو نثر بہت ہی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    اردو کے سب سے مشہور فانٹ نوری نستعلیق اور اسکے موجد مرزا احمد جمیل کی تاریخ!

    احمد بھائی مجھے تو شروع ہی سے ابجد اور علم الاعداد وغیرہ سے بوجوہ کچھ الجھن اور چِڑ سی رہی ہے ۔ اس لئے کبھی ایسی کوئی کوشش نہیں کی ۔ البتہ رئیس امروہوی کے قطعاتِ تاریخ جنگ اخبار مین اکثر پڑھا کرتے تھے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    تلاشِ مسرت

    مزاح برطرف ، راحیل بھائی بہت اچھا مضمون لکھا ہے ۔ موضوع اور قلم پر آپ کی گرفت ہمیشہ ہی قابلِ رشک ہوتی ہے ۔ میری خواہش ہے کہ آپ اپنے بلاگ اور اس محفل کے علاوہ بھی اپنی تحریروں کو کہیں شائع کروائیں ۔ اگر پاکستان میں اب بھی کچھ موقر ادبی رسائل باقی ہیں تو ان سے ضرور رابطہ کیجئے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: دل میں یادِ صنم ارے توبہ ٭ نظرؔ لکھنوی

    دل میں یادِ صنم ارے توبہ کفر اور در حرم ارے توبہ واہ! کیا بات تھی اساتذہ کی !!!
  9. ظہیراحمدظہیر

    الل ٹپ غزل ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    احمدؔ یہ خبر کون بتائے تجھے آکر اس جگ میں نہیں کچھ بھی مری جان الل ٹپ یہ والا شعر الل ٹپ ہو ہی نہیں سکتا ۔ :):):) کیا بات ہے احمد بھائی ، مذاق ہی مذاق مین ایسی باتیں !!! واہ
  10. ظہیراحمدظہیر

    تلاشِ مسرت

    راحیل بھائی اگرچہ ڈاکٹروں نے ثقیل اشیاء سے سخت پرہیز بتایا ہے لیکن پھر بھی آپ کا نام دیکھ کر ادھر آگیا ۔ بھئی یہ تو نہ صرف ثقیل ہے بلکہ اب کچھ کچھ بادی بھی ہوتا جارہا ہے ۔ :):) :) راحیل بھائی یاد رہے اب اگلی دفعہ نثر کی نہیں بلکہ غزل کی باری ہے ۔ کچھ ہمارا بھی خیال رکھئے ۔ :):):)
  11. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کا فن اور ہماری خوش قسمتی

    بہت بہت شکریہ احمد بھائی ہماری ٹامک ٹوئیوں کو شاملِ محفل کرنے کا ۔ :) یہ تو اس حقیر کا نذرانہء انسیت تھا آپ کی نستعلیق شخصیت کیلئے کہ جومحبتوں سے اور اقدار و روایات سے بھرپور شخصیت ہے اور جس کی گلکاریاں محفل پر جابجا نظر آتی ہیں۔ اس لڑی کے عنوان میں فن کا لفظ جو استعمال...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اللھم اغفرلی ذنبی و اتوب الیہ

    اللھم اغفرلی ذنبی و اتوب الیہ
  13. ظہیراحمدظہیر

    سیاست میں آئیے ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    احمد بھائی جب کرکٹ اور شاعری کے شوق باہم ملائے جائیں تو پھر اس طرح کا منظوم شکوہ پیدا ہونا تو لازمی سی بات ہے ۔ :) خوش رہئے اور جمے رہئے وکٹ پر!! :):):)
  14. ظہیراحمدظہیر

    اس نے کیا تھا مجھ سے بس یہ سوال فاتح ۔ فاتح

    بند ٹوٹا خدا خدا کرکے ! اور صاحب اب کیا بہاؤ ہے اور کیا روانی ہے ! بہت خوب فاتح بھائی ! کیا خوبصورت غزل عطا کی ہے ! ردیف تو بس آپ ہی کی ہے ۔ :):):) کیا اچھے اشعار ہیں !! اس عہد کی علامت کیا کیا کمال فاتح امن و امان پسپا جنگ و جدال فاتح لیلائے فکر اس کے خیمے میں رقص زن ہے مفتوح ذہن...
  15. ظہیراحمدظہیر

    کیا ہوا لاہور میں تابش بھائی ؟؟!! اللہ خیر کرے۔

    کیا ہوا لاہور میں تابش بھائی ؟؟!! اللہ خیر کرے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد محمد احمد صاحب کے اٹھارہ ہزار مراسلات

    چوہدری صاحب اگر آپ ان صفات میں پیارے اور میٹھے میٹھے کے ساتھ نرم کا اضافہ بھی کردیتے تو عین ممکن تھا کہ کچھ لوگ احمد بھائی کو پیار سے گلاب جامن کہنے لگتے ۔ :):):) احمد بھائی اٹھارہ ہزار مراسلات پورے کرنےآپ کو میٹھی میٹھی پیاری پیاری اور نرم نرم مبارکباد! !!! :D
  17. ظہیراحمدظہیر

    شعاعِ نورِ حرم ہے نئے چراغوں میں

    صد معذرت! غزل توکوئی اور پوسٹ کی اور عنوان غلطی سے کسی اور غزل کا لکھ دیا ۔ رات کے گیارہ ساڑھے گیارہ بجے جب نیند کالر پکڑ پکڑ کر کھینچ رہی ہو تو ایسا ہوجانا کوئی انہونی بات نہیں ۔ ویسے یہ عنون اگر راحیل بھائی کی طرف سے ہوتا تو کچھ یوں ہوتا: یہ مرا دَم کسی صورت نہیں گھُٹنے والا :):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی السلام علیکم ۔ یہ کیا بات ہوئی ؟! میں تو آپ کی طرح بننے کی کوشش کررہاتھا لیکن اُلٹا...

    احمد بھائی السلام علیکم ۔ یہ کیا بات ہوئی ؟! میں تو آپ کی طرح بننے کی کوشش کررہاتھا لیکن اُلٹا آپ میری طرح بنتے جارہے ہیں اور پورے پونے تین ہفتے بعد تشریف لائے ہیں - :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    یہ شاعری تو نہیں ہماری ، یہ روزنامہ ہے ہجرتوں کا

    تابش بھائی ، بہت شکریہ! اللہ خوش رکھے! ماشاءاللہ لا قوۃالاباللہ ۔ تابش بھائی آپ کی تصویر بہت اچھی لگ رہی ہے ! یہ کس نے لی ہے ۔ سیلفی تو یقینا نہیں ہے ۔ :):):)
  20. ظہیراحمدظہیر

    شعاعِ نورِ حرم ہے نئے چراغوں میں

    (نوجوان دوستوں خصوصا نئے قلمکاروں کے لئے خاص طور پر لکھی گئی غزل) شعاعِ نورِ حرم ہے نئے چراغوں میں خدا کا عکسِ کرم ہے نئے چراغوں میں یہ سلسلہ ہے وہی لو سے لو جلانے کا بجھے ہوؤں کا جنم ہے نئے چراغوں میں کمی جو اِن کے اُجالے میں ہے، ہماری ہے لہو ہمارا بہم ہے نئے چراغوں میں بجائے طاقِ...
Top