غزل
مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی
ظاہر کا پاس تھا سو مدارات بھی گئی
کتنے دنوں میں آئی تھی اس کی شبِ وصال
باہم رہی لڑائی سو وہ رات بھی گئی
کچھ کہتے آ کے ہم تو سنا کرتے وے خموش
اب ہر سخن پہ بحث ہے وہ بات بھی گئی
نکلے جو تھی تو بنتِ عنب عاصمہ ہی تھی
اب تو خراب ہو کر خرابات بھی گئی...
غزل
طبیعت نے عجب کل یہ ادا کی
کہ ساری رات وحشت ہی رہا کی
نمائش داغِ سودا کی ھے سر سے
بہار اب ھے جنوں کے ابتدا کی
نہ ہو گُلشن ہمارا کیونکہ بلبل
ہمیں گلزار میں مدت سنا کی
مجھی کو ملنے کا ڈھب کچھ نہ آیا
نہیں تقصیر اس ناآشنا کی
گئے جل حرِّ عشقی سے جگر دل
رہی تھی جان سو برسوں جلا کی
انہی نے...
غزل
ہم رو رو کے دردِ دلِ دیوانہ کہیں گے
جی میں ہے کہوں حال غریبانہ کہیں گے
سودائی و رسوا و شکستہ دل و خستہ
اب لوگ ہمیں عشق میں کیا کیا نہ کہیں گے
دیکھے سے کہے کوئی نہیں جرم کسو کا
کہتے ہیں بجا لوگ بھی بیجا نہ کہیں گے
ہوں دربدر و خاک بسر، چاک گریبان
اسطور سے کیونکر مجھے رسوا نہ کہیں گے...
اردو محفل کی پالیسی کے مطابق کسی بھی تھریڈ میں ای میل کا پتا دینے کی اجازت نہیں ہے اس لئے شاید کسی موڈریٹر نے آپ کا ای میل پتا حذف کر دیا ہے۔ ذپ مخفف ہے ذاتی پیغام کا انگریزی میں جسے pm کہتے ہیں۔
ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے ۔ مہدی حسن
غزل بشکریہ ملائکہ
ہے غلط گر گُمان میں کچھ ہے
تجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے؟
دل بھی تیرے ہی ڈھنگ سیکھا ہے
آن میں کچھ ہے، آن میں کچھ ہے
"لے خبر" تیغِ یار کہتی ہے
"باقی اس نیم جان میں کچھ ہے"
ان دنوں کچھ عجب ہے میرا حال
دیکھتا کچھ ہوں، دھیان میں کچھ ہے...
ہا ہا ہا۔ بہت عمدہ! بعض اوقات تو پاکستان کی بہت سے حکومتی سائیٹس بھی بند ہوتی ہیں اور کئی پاکستانی اداروں کی سائٹس تو اکثر بند ہی رہتی ہیں۔ کوّا چلا ہنس کی چال، اپنی چال بھی بھول گیا۔
ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
نام نبی کی رتن چڑھی، بوند پڑی الا اللہ
رنگ رنگیلی اوہی کھلاوے جو سکھی ھووے فنا فی اللہ
ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
--
الست بربّکم پیتم بولے سب سکھیاں نے گنگھٹ کھولے
قالو اہلی ہی یون کر بولے، لا الہ الا اللہ
ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
--
نحن...