گن مین مطلب سیکیورٹی گارڈ۔ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے پرنسپل صاحبہ ضرور ساتھ میں سیکیورٹی گارڈ لے کے جاتی ہیں۔ اس کے لیے الگ سے انتظام نہیں کرنا پڑتا۔ ہمارے سکول کے جو سیکیورٹی گارڈ ہیں وہی ساتھ جاتے ہیں۔
بہت سے خوبصورت اور ہمارے پسندیدہ رنگوں کا تو یہاں ذکر ہی نہیں کیا گیا۔ اور قدرت نے تو بے شمار رنگ بھرے ہیں بس دیکھنے والی آنکھ کلر بلائنڈ نہیں ہونی چاہیے۔ :) :)
قبضہ تب کیا جاتا اگر یہ جگہ کسی اور کے زیر تسلط ہوتی یا یہاں ہندو مقیم ہوتے۔ بہت سے تاریخی مقامات کی طرح حکومت نے اس مقام کو بھی تاریخی مقام کے طور پر محفوظ رکھا ہے۔ اور بہت سے سیاح اس مقام کو دیکھنے آتے ہیں۔