نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    آپ نے درست پڑھا تھا، اصل بحریں اتنی ہی ہیں لیکن ان میں زحافات کے تغیر سے نئی بحریں بنتی ہیں جن کی مجموعی تعداد سینکڑوں میں جاتی ہے، ان سب کو بھی علیحدہ بحر ہی کہیں گے۔
  2. محمد وارث

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    درست لیکن مل جائیں گی، اسی لیے تو "خاص کام" کہا تھا۔ :)
  3. محمد وارث

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    ایک زمین کے لیے بحر، قافیہ اور ردیف تینوں کی قید ضروری ہے۔ اگر ایک ہی بحر کی اکٹھی کرنی ہیں تو وہ کوئی خاص کام نہیں۔ خاص کام یہی ہے کہ ایک ہی "زمین" کی غزلیں اکھٹی کی جائیں۔
  4. محمد وارث

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    الگ الگ۔ کچھ بحریں ایسی ہوتی ہیں جن میں ایک دو چار آٹھ اوزان بھی ایک ہی شعر غزل میں جمع ہو سکتے ہیں لیکن بحریں وہ علیحدہ ہی ہوتی ہیں۔ لیکن عام طور پر جو بحریں ایک شعر یا غزل میں اکھٹی ہو سکیں ان کو ایک ہی سمجھا جاتا ہے۔
  5. محمد وارث

    ایک بحر اور مختلف شاعر

    فہد صاحب وہ سب علیحدہ بحریں ہوتی ہیں۔
  6. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    سیدا عمران؟ :)
  7. محمد وارث

    چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ:پاکستان بمقابلہ زمبابوے

    کیا توڑ پائے گا پاکستان کوئی عالمی ریکارڈ؟ کیا کر پائے گا فخر عالم پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری؟ کیا بنا لے گا امام، پاکستانی ٹیم میں اپنی جگہ پکی؟ دیکھتے رہیئے پاکستان بمقابلہ "زومبی" الیون کا چوتھا کفن پھاڑ معرکہ!
  8. محمد وارث

    تیرہویں سالگرہ کتب کے قدیم نسخے

    جی افسانہ نگار بھی تھیں، اس کے علاوہ مترجم، نقاد، اور ادبی مجلے "نیا دور" کی ایڈیٹر بھی تھیں۔ :)
  9. محمد وارث

    تیرہویں سالگرہ کتب کے قدیم نسخے

    نقوش افسانہ نمبر 1952ء میں چھپا تھا، اور لاہور کے کسی فٹ پاتھ سے میرے ہاتھ لگا تھا۔ انتہائی خستہ حالت میں گھر میں کہیں پڑا ہوا ہے، اس میں سے میں نے کچھ تصاویر اسکین کی تھیں، ممتاز شیریں صاحبہ کی تصویر۔ :)
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلم بذکرِ تو شاد و سرم بفکرِ تو خوش دل و دماغ ندارم بکار و بارِ دگر سید غلام نبی محب بلگرامی میرا دل تیرے ذکر سے شاد ہے اور میرے سر میں تیرے متعلق غور و فکر سے خوشی ہے۔ میں نے اپنے دل و دماغ کو کسی دوسرے کام میں لگایا ہی نہیں۔
  11. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مری نظر کی خطا ہوگی یا گُلوں کی خطا تمھارے راج میں کانٹا ہی برگزیدہ سہی یاس یگانہ
  12. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    تازہ ترین سروے کے مطابق، پاکستان میں سب سے مقبول لیڈر کروشیا کی صدر ہے! (منقول از فیس بُک)
  13. محمد وارث

    ۔۔۔ کہ طبیعت خراب ہے

    ارے آپ پر شک نہیں کر رہا قبلہ، بس بتا رہا تھا کہ "طبعیت" بہت سارے لوگوں کی خراب ہو سکتی ہے! :)
  14. محمد وارث

    ۔۔۔ کہ طبیعت خراب ہے

    یہ مصرع فاتح صاحب کا ہے، ایک دن دفتر سے چھٹی پر انہوں نے ارشاد فرمایا تھا: ع- نیّت خراب ہے کہ طبیعت خراب ہے! :)
  15. محمد وارث

    تیرہویں سالگرہ کتب کے قدیم نسخے

    اس طرح میرے پاس جو سب سے "قدیم" کتاب ہے وہ 1930ء کی دہائی میں شاید چھپی ہوئی ہے، صحیح یاد نہیں کتاب دیکھنی پڑے گی۔ یہ چار سائنسی کتابوں کا ایک مجموع بنام Modern Scientific Thought ہے۔ لاہور میں میو ہاسپٹل کے ارد گرد کوئی کباڑ مارکیٹ ہے، نوے کی دہائی میں وہاں سے ایک کباڑی کی دکان سے ملی تھی، اور...
  16. محمد وارث

    بھیجا فرائی

    آپ پکڑ سکتے ہیں اور تو کوئی اور بھی ایسی "ہمت" کر سکتا ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    !Wow

    !Wow
  18. محمد وارث

    تیرہویں سالگرہ کتب کے قدیم نسخے

    میں نے اپنے بچپن میں جو چند کتابیں دیکھی تھیں وہ والد صاحب مرحوم کی تھیں اور شاید ان کی اپنی طالب علمی کے زمانے کی تھیں، تین مجھے یاد ہیں، ایک انگلش اردو لغت تھی، ایک "موت کا منظر، مرنے کے بعد کیا ہوگا" اور تیسری "کشف المحجوب"۔ آخری کو میں پڑھنے کی کوشش کرتا تھا لیکن زیادہ دلچسپ نہیں لگتی تھی۔...
Top