ننھیال ددھیال دونوں دیوبند کے بڑے زمیں دار تھے۔ ددھیال کی بہ نسبت ننھیال بڑے گاؤں کی مالک تھی۔ تجوریاں سونے کے زیورات سے بھری رہتیں۔ پلنگ کے پائے تک سونے کے تھے۔اس زمانے میں جب عصری تعلیم کی نسبت انگریز کافروں کی طرف کرکے اس سے اجتناب کیا جاتا تھا نانا نے میٹرک کرلیا۔ سارے قصبہ میں ہاہاکار مچ...