ایک بار ویک اینڈ پر ہم نے بیگم کو تجویز دی کیوں نہ دوپہر کے کھانے میں دال چاول پکائے جائیں۔ بیگم نے سن ان سنی کر دی اور متبادل تجویز رکھی۔ ہم کچھ طیش میں آئے اور بیگم نے بھی جوابی وار کیے۔ خوب گرما گرمی کے بعد ہم نے کہا کہ جائیں کچھ نہ پکائیں۔ کچھ دیر خاموشی میں گزری اور پھر جھنجھلاہٹ کے ہاتھوں...