بہت سی عیدیں پاکستان سے باہر ہی گزر گئیں۔ بس وہی قصہ کچھ غم روزگار اور کچھ غم دوراں۔اور جب بھی عازم وطن ہو تودن ہر روز یوم العید ہوتا ہے ، مگر عید پر بطورخاص وطن میں، اپنوں کے ساتھ ہونا کچھ اور ہی معنی رکھتا ہے۔ خیر عید تو پاکستان میں بھی گزر ہی گئی۔ البتہ اب چونکہ عمر شریف میں 7 برس کا اضافہ...