تعارف تیلے شاہ

جیسا کہ تیلے شاہ کو میں نے بی ایس بی میں بھی کافی سرگرم دیکھا اور یہاں بھی دیکھ رہا ہوں۔ میرے گزشتہ دنوں‌کی غیر حاضری میں ان کی آمد کی وجہ سے انکو خوش آمدید نہ کہ سکا،
اب ان کی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ تھڑیڈ کھول رہا ہوں کہ اول تو ان کو میری طرف سے خوش آمدید
اور دوئیم تعارف، تو جناب اپنا تعارف ادھر شائع کردیں۔ بسم اللہ :p
 
سب سے پہلے تو خوشآمدید اوراس کے بعد باقی سوالات سے پہلے یہ سوال کہ تیلے شاہ نام رکھنے کی وجہ کیا ہے ؟ :)

میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ نام خود چنا ہے اس لیے میں پس منظر جاننا چاہ رہا ہوں۔
 

تیلے شاہ

محفلین
شکریہ افتخار بھائی
بی ایس بی پر آپ کی پوسٹس تو بہت دیکھیں لیکن کبھی بات کرنے کا اتفاق نہیں ھوا۔
بندے کا پورا نام محمد معظم لطیف ہے،اور پاکستان میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق ھے جو کہ N.W.F.P کا ایک ضلع ھے
آج کل سعودی عرب میں ھوں اور ایک کمپنی میں سسٹم عینالسٹ کی JOB کر رہا ھوں۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں تک نام کی بات ھے تو نام انسان کی حقیقت کو دیکھ کر رکھا ہے۔
 
شکریہ جناب
تو پھر ہو ہی گئی بات چیت۔
تو آپ نے یہ تیلے شاہ والا قصہ کیوں گول کرلیا؟ کچھ ہمیں بھی تو معلوم ہے، ہمارے ایک اور دوست بھی ہیں شاہ جی۔ وہ تو خیر جن شن بھی نکالتے ہیں۔
 
ہاں جی وہ اٹالین کے جن نکالتے ہیں، اور آج کل ایک خاتونِ روس کے جن کو قابو کرنے کے چکر میں ہیں۔
تو پھر آپ کا تعلق شاہوں کے کون سے سلسلہ کے ساتھ ہے؟
 

ماوراء

محفلین
تیلے بھیا ، میری طرف سے بھی آپ کو خوش آمدید۔مجھے امید ہے کہ آپ یہاں بہت اچھا وقت گزاریں گیں۔۔جیسا میرا گزر رہا ہے۔۔ :( :p
 
تعارف

تیلے شاہ جی اس وقت میں نے جلدی میں یہ موضوع شروع کردیا مگر اپنا خاندانی سا سوالنامہ نہ دے سکا، خیر صبح کا بھولا۔۔۔۔
تو جناب آپ بھی ہماری ایک دوسرے کے بارے میں جانکاری کی اس مہم میں شامل ہوجائیے۔ ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا۔ یانہ دیں۔ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔ بلکہ جلدی سے پیشتر جواب دیں کیوں کہ میں سوالنامہ کی قسط نمبر دو شروع کرنے والا ہوں
تو جناب فٹا فٹ کریں۔
 

ماوراء

محفلین
ویسے افتخار بھائی۔۔۔نبیل صاحب نے ایک سوال پوچھا تھا۔۔

۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے۔؟

میرے خیال میں یہ سوال بھی پوچھ لیا جائے تو اچھا ہو گا۔۔آگے آپ کی مرضی۔۔ :)
 
تو اس می میرے خیال شریف کی کیا ضرورت ہے؟ آپ سوال کر ماریئے بلکہ اگر اور سوالات بھی ذہن میں آتے ہوں تو ضرور کیجئے۔ مثلاُ
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

چلو جی شاہ جی۔ اس کو سوالات کا دوسراحصہ سمجھیں اور اب ان سوالات کے جوابات بھی دیں۔
 

ماوراء

محفلین
lol۔۔یہ سوالات کم از کم میں نہیں پوچھ سکتی تھی۔۔یہ آپ کے ہی بس کا کام تھا۔۔۔ :p
ویسے آپس کی بات ہے۔۔۔یہ سوالات آپ کے دماغ میں آئے کیسے۔۔۔ :? :wink: :p
 
Top