مجھے معلوم ہے، میں اس بے چہرہ عہد کی ریزہ ریزہ خواہشوں اور کٹی پھٹی خراشوں میں بکھرا ہوا انسان ہوں، جس کے ہونٹوں پر پیاس جم سی گئی ہے۔ مجھے احساس ہے کہ میں گزشتہ زمانوں کی راکھ سے آئندہ کی محبتوں کا سراغ لگا رہا ہوں حالانکہ راکھ کے ڈھیر تلے دبی چنگاریاں اپنے آپ کو بے اماں سمجھ کر دم توڑنے میں...