ایک فرانسیسی مفکر کہتا ھے کہ " موسیقی میں مجھے جو بات پسند ھے وہ دراصل وہ حسین خواتین ہیں جو اپنی ننھی ننھی ہتھیلیوں پر ٹھوڑیاں رکھ کر اسے سنتی ہیں"۔ یہ قول میں نے اپنی بریت میں اسلئے نقل نہیں کیا کہ میں جو قوالی سے بیزار ہوں تو اسکی اصل وجہ وہ بزرگ ہیں جو محفل سماع کو رونق بخشتے ہیں اور نہ میرا...