نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    دل چسپ بات ہے! لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر ہم اس کے بھی عادی ہو گئے تو؟ ۔۔۔۔۔ :ROFLMAO:
  2. محمد یعقوب آسی

    ایک فطری تذبذب۔۔!

    ایک تجویز ہے۔ توجہ فرمائیے گا۔۔ جہاں جہاں لفظ ہارن آیا ہے وہاں وہاں سیٹی یا سیٹیاں حسبِ موقع لگا دیجئے اور افسانے کا عنوان بھی یہی دے دیں "سیٹیاں" ۔۔۔۔۔ ایک لفظ نوٹ کر لیجئے "بہتیرے" ع: "سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے" ،،،
  3. محمد یعقوب آسی

    ایک فطری تذبذب۔۔!

    ایک مکمل اور بھرپور افسانہ !! چست، مختصر اور نشتری!! زبان بھی سادہ رکھی، اچھا کیا۔ بہت خوب۔
  4. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی ، محفل کا ایک معتبر شاعر

    ۔۔۔۔۔۔۔ چند فی البدیہہ مصرعے، جناب سید فصیح احمد کی تحریک پر مرے یار، مجھ کو قبول کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "میری زندگی تو فراق ہے" کہ وصال نام ہے مَوت کا مری جاں کہ دید کا مول ہے وہ بھی میرے یار کی دین ہے سو مرا تو کچھ بھی نہیں یہاں جسے وام دے کے ادا کروں وہ جو تیرے وصل کی شان ہے مرے یار مجھ کو قبول کر کہ...
  5. محمد یعقوب آسی

    ظلمت کدے کے سارے خداؤں کے فیصلے

    زیرِ نظر غزل کا مجموعی مزاج گرد و پیش کے حالات کی ٹیس سے مرکب ہے، اچھا لگا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    ظلمت کدے کے سارے خداؤں کے فیصلے

    شعر بہ شعر کچھ جسارتیں ۔۔۔۔۔۔۔ ظلمت کدے کے سارے خداؤں کے فیصلے مل کر بدل سکے نہ دعاؤں کے فیصلے ۔ مطلع اچھا ہے۔ دعا فیصلے کی حیثیت نہیں رکھتی، ہاں! دعا کی قبولیت ضرور فیصلے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر اس کی طرف ایمائیت ہے تو چنداں قباحت بھی نہیں، تاہم اس کو نکھارا جا سکتا ہے۔ اندھی ہوا کے پاس رکابِ...
  7. محمد یعقوب آسی

    ظلمت کدے کے سارے خداؤں کے فیصلے

    پہلی خواندگی میں غزل اچھی لگی۔ کوشش کروں گا باریکی سے دیکھنے کی، مگر فوری طور پر نہیں۔ اس شعر میں عیبِ تنافر واقع ہو گیا ہے، کسی طور اس کو دور کر لیجئے۔ پلکوں سے تیرا عکس سنبھالا نہیں گیا دل میں اتر گئے ہیں خزاؤں کے فیصلے محمد بلال اعظم
  8. محمد یعقوب آسی

    ہاہاہا ۔۔ یعنی ہور سیانے ہو گئے او ۔۔

    ہاہاہا ۔۔ یعنی ہور سیانے ہو گئے او ۔۔
  9. محمد یعقوب آسی

    "کیسا" کو "کیسے" کر لیجئے۔

    "کیسا" کو "کیسے" کر لیجئے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    https://www.dropbox.com/s/39bcidp36dr423a/sheron ka intikhab.jpg?dl=0
  11. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    کتابوں پر اعتماد اچھی بات ہے، تاہم جہاں کوئی شک پیدا ہو جائے وہاں مزید کتابیں دیکھنی پڑ جاتی ہیں۔ یعنی؟ پھر بھی کتابیں!! o_O
  12. محمد یعقوب آسی

    آسان عروض کے دس سبق

    اس میں ذہن فوری طور پر تو جاتا ہے "مفعول مفاعلن فعولن" کی طرف اور میں سمجھتا ہوں کہ غزل کی ذاتی بحر بھی یہی رہی ہو گی۔ دوسری بات جو مجھے محسوس ہو رہی ہے، یہ شعر "بنایا" گیا ہے۔ "قیدِ جفا" اور "دامِ بلا" دونوں مصرعوں صرف یہی لفظی فرق ہے، باقی سب متماثل۔ ان میں بھی زیر پر اشباع کی گنجائش موجود...
  13. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    بہت بعد کی بات ہے میں دوبارہ شعبہ امتحانات میں جا چکا تھا (بہ حیثیت ڈپٹی کنٹرولر)۔ ہمارے ایک اور ساتھی کا بیٹا انجینئرنگ کا طالب علم تھا، ایک دن کسی کام سے میرے دفتر میں آیا ’’چاچا جی السلام علیکم‘‘ کام کی بات کی چلا گیا۔ کوئی سال بھر بعد اتفاق سے سرِ راہ مل گیا تو ’’سر، السلام علیکم‘‘ میں نے...
  14. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ستمبر کے دن تھے۔ دن کو قدرے تپش ہوتی اور رات کو ٹھنڈک ہو جاتی۔ کوئی ساڑھے نو بجے کا عمل ہو گا، میں نیم خوابیدگی کے عالم میں بستر میں دبکا ہوا تھا، گھر والی بچوں شاید کچن میں برتن دھو رہی تھی، فون کی گھنٹی میں نے بھی ہلکی سی سنی ضرور! اور ۔۔۔ گھر والی نے مجھے جگایا کہ: کوئی شریف صاحب ہیں، بات...
  15. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    اپنے محسنوں میں ایک ملک صاحب اور ایک کھوکھر صاحب بھی تھے، مجھ سے پہلے سرکاری طور پر بزرگ قرار پائے۔ بارے یہ تینوں وی سی آفس میں طلب کئے گئے تھے، جب میری بھیجی ہوئی ایک فائل پیش کی گئی تھی، اس میں کچھ غلطی تھی۔ ڈاکٹر بھٹی صاحب نے اپنی عادت کے مطابق کہا: ’’اوہ، غلطی ہو گئی! بلاؤ آسی صاحب نوں!‘‘...
  16. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    آپ کی اور جملہ احباب کی محبتوں کا ممنون ہوں۔ جملوں کے ترجمے کی ذمہ داری فلک شیر صاحب کو دی جائے، کیا خیال ہے؟ ایک بہت اہم گزارش۔ آپ نے دعا لکھی: ’’ادام الله عمرک‘‘(اللہ آپ کو دائمی عمر دے)۔ یہ دعا اصولی طور پر درست نہیں، دوام صرف اللہ کی ذات کو ہے، کسی اور کو ہے ہی نہیں۔ توجہ فرمائیے گا اور...
  17. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ڈاکٹر بھٹی صاحب کی ایک بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ اپنے ماتحتوں کی عزتِ نفس کا بہت پاس کیا کرتے تھے۔ پروفیسر عبدالوہاب خان کی طرح تو نہیں البتہ خاصے متحمل مزاج تھے۔ میں نے ان کو غصے کی حالت میں بہت کم دیکھا۔ کسی کی ’’مرمت‘‘ مقصود ہوتی تو طنز اور مزاح کا انداز اختیار کرتے، حتی الامکان کسی کے خلاف...
  18. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    دیگر بہت سے نئے شعبوں میں ایک اے اینڈ آر برانچ تھی (اکیڈمک اینڈ ریگولیشنز)۔ جس کی منظوری ہو چکی تھی مگر کام شروع نہیں ہوا تھا۔ ساحر صاحب نے یہ شعبہ مجھ پر ڈال دیا اور انتظامی امور میں بھی میری ذمہ داریاں اول اول تو برقرار رہیں پھر کم ہوتی چلی گئیں۔ میری برانچ کی بنیادی ذمہ داری تھی: یونیورسٹی کے...
  19. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ڈاکٹر درانی صاحب بہت تھوڑا عرصہ (تقریباً ڈیڑھ سال) تک یہاں رہے، ان کے بعد انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے ایک سول انجینئر ڈاکٹر محمد شریف بھٹی صاحب یہاں وائس چانسلر بن کر آئے۔ ڈاکٹر بھٹی صاحب کا تعلق اوکاڑا سے ہے۔ ان کی جو بات مجھے سب سے اچھی لگی وہ پنجابی بولنے میں سہولت محسوس کرتے اور جہاں تک...
  20. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر تھے ڈاکٹر کے ای دُرانی۔ بہت کم لوگوں کو ان کے پورے نام کا علم تھا۔ اٹک یا میاں والی سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک دن عین دوپہر کے وقت، دفتر سے چھٹی کے فوراً بعد سوچا کہ سودا سلف لے آؤں پھر کچھ دیر آرام کروں گا۔ مشرقی گیٹ پر ایک ’’بزرگ جوان‘‘ سے ملاقات ہو گئی۔ چہرے بشرے سے...
Top