نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    یونیورسٹی بنی تو کچھ نئے انتظامی شعبے بھی بنے جو کالج میں ضروری نہیں ہوتے۔ کچھ شعبوں کو ذیلی شعبوں میں تقسیم کیا گیا اور ملازمین کو ایک سے دوسرے شعبوں میں ٹرانسفر کیا گیا، یہ ایک بالکل منطقی امر تھا۔ مجھے شعبہ امتحانات سے اٹھا کر انتظامی امور کے شعبے میں بھیج دیا گیا۔ یوں میں پھر ایک بار مرکزی...
  2. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    وقت گزرتا رہا، زندگی کی شیرینیاں اللہ کے فضل و کرم سے بڑھتی چلی گئیں اور تلخیاں خاصی کم ہو گئیں۔ تاہم یہ زندگی کا اہم جزو تو ہیں نا، سو اِن کا ہونا ایک اعتبار سے شیرینیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اللہ کریم جس کو شکر کرنے کی جتنی توفیق عطا فرمائے۔ ’’احسان صاحب‘‘ جیسی شخصیات کم و بیش ہر دفتر میں...
  3. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    لاہور تک جی ٹی روڈ پر پانچ چھ گھنٹے کا سفر تھا، ان دنوں ابھی موٹر وے نہیں بنی تھی۔ راستے میں ادھر ادھر کی کچھ سرکاری، کچھ ذاتی ملی جلی گفتگو چلتی رہی۔ گفتگو تو ساری پنجابی میں ہوئی (وہ بھی پنجابی بولنے میں سہولت محسوس کرتے تھے اور میں بھی) تاہم اپنے دوستوں کے لئے اردو میں مرتب کر رہا ہوں۔ اسی...
  4. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ڈاکٹر علوی صاحب جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا افسر سے زیادہ بزرگ تھے۔ اپنے عملے کے ساتھ بھی’’ بزرگانہ سختی‘‘ سے پیش آتے۔ کبھی کسی چھوٹی سی بات پر گوشمالی کر دیتے اور کبھی اچھی بھلی غلطی کو نظرانداز کر دیتے۔ انضباطی کارروائی کی کبھی نوبت نہ آتی۔ اپنے سٹاف سے بزرگانہ توقعات وابستہ کئے ہوئے تھے، سو...
  5. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    بہت آداب جنابِ شیخ! محبت ہے آپ کی۔
  6. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    رہی بات معیوب کی تو جناب! عیب تو عیب ہے! ہاں کہاں تک قابلِ برداشت یا قابلِ قبول ہے اور کہاں تک نہیں؟ یہاں میرا آپ کا انفرادی ذوق فیصلہ کرتا ہے، ہم کوئی خطِ تقسیم نہیں کھینچ سکتے۔ مثلاً تعقیدِ لفظی یا معنوی میں ہوتا ہے کہ شعر میں تعقیدِ لفظی کسی نہ کسی سطح پر ہوتی ضرور ہے۔ اب، وہ کہاں جا کر...
  7. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    عیبِ تنافر کی مثالیں ۔۔ اس کے دو بیٹے ہیں، ایک کراچی میں رہتا ہے۔ (۔۔اے ک ک را چی۔۔) ارے یار، کباب بھگو دیا! (۔۔ ک با ب بھ گو ۔۔) دیکھو، مجھ سے دور رہو ۔ (۔۔ دو ر ر ہو۔۔) گلو کا باپ بڑا سیانا تھا۔ (۔۔ با پ ب ڑا ۔۔) وہ مجھے ہاتھ دکھا گیا۔ (۔۔ ہا تھ د کھا ۔۔)
  8. محمد یعقوب آسی

    تنقیدی نشست 2

    بہت مشکل سوال ہے جناب ۔۔۔ میں کوئی حوالہ نہیں دے سکوں گا؛ سو، جو کچھ یہاں عرض کرنے چلا ہوں، اسے میری اور صرف میری رائے جانئے گا۔ تعریف: تنافر ایک صنعت ہے جسے غلطی سے عیب سمجھ لیا گیا ہے۔ یعنی یکے بعد دیگرے واقع ہونے والی اصوات کا ایک دوسرے سے ایسے ممتاز ہونا کہ ان کی ادائی میں کوئی رکاوٹ،...
  9. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    یہ کیا کم ہے ؟کہ میں تنہا نہیں ہوں یہاں کوئی تو مجھ سا بولتا ہے ۔۔۔
  10. محمد یعقوب آسی

    بیچنا سائنس کا

    یہاں جناب محمد سعد کا ایک ہی سوال تھا۔ اس کا جواب عرض کر دیا۔ ایک سوال اس فقیر نے بھی کیا تھا، تجسس سائنس فورم پر! معلوم نہیں اس کا کیا رہا!! کچھ "ضدِ مادہ" کی بات تھی۔
  11. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    آداب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  12. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    بھرم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک فی البدیہہ فکاہیہ۔ ابھی سرزد ہوا اور ابھی سید فصیح احمد کی فصاحت کی نذر کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لو بھیا، آج سے ہم ٹھہرے تمہارے منہ بولے چچا میاں، اور تم ہوئے ہمارے بھتیجے! ۔۔ کہو، اس میں کچھ گھٹانا ہے، بڑھانا ہے تو ابھی دیگ دم پر ہے، نون مسالہ ڈالا جا سکتا ہے۔ دیگ آگ سے اتری...
  13. محمد یعقوب آسی

    بیچنا سائنس کا

    آداب مکرر!
  14. محمد یعقوب آسی

    بیچنا سائنس کا

    اجی حضرت، یہ فقیر کلرک بندہ ہے اگر کچھ ایجاد کیا ہو گا تو کوئی دفتری طریقہء کار رہا ہو گا۔ سائنس سے اپنا اتنا سا تعلق ہے کہ نویں دسویں میں فزکس کیمسٹری اور فزیالوجی ہائیجین پڑھی، اور بس ۔۔۔ پھر، پھرپھرا کر پانچ سال بعد ایف اے کیا، اور پھر، پھرپھرا کر پانچ سال بعد بی اے۔ پھر، ایم اےکی خواہش بچوں...
  15. محمد یعقوب آسی

    بیچنا سائنس کا

    چار ابعادی عجیب کائنات یہ فقیر بنیادی طور پر ایک کلرک ہے۔ عمر بھر کلرکی کی اور سرکاری طور پر بڑھاپے کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی گھر بیٹھ گیا کہ بہت ہو چکی۔ محولہ بالا مضمون کے حوالے سے صرف یہ عرض کرنا ہے کہ صاحبِ مضمون نے "یک ابعادی" دنیا میں ایک اہم لفظ لکھا ہے۔ "حرکت" کہ ایک چیز ایک ہی خطِ...
  16. محمد یعقوب آسی

    بیچنا سائنس کا

    پانی، دودھ، لسی اور ایسی پینے کی چیزوں کو میں نے مٹی کا برتن بنا کر، آگ میں پکا کر اس میں رکھیں۔ وہ برتن خراب ہو جاتا اور پانی دودھ لسی کو بھی خراب کر دیتا ۔۔ میں نے نمک چونا اور ایسی چیزوں کو پگھلا کر ایک ایسی چیز بنا لی جو خراب نہیں ہوتی (شیشہ)۔ یہ سب کچھ سائنس ہی تو ہے! دودھ سے دہی اور لسی...
  17. محمد یعقوب آسی

    بیچنا سائنس کا

    سرسوں کے تیل کا دیا، اس کو میں نے ایک خاص شکل میں بنایا، مٹی کے تیل کا دیا بنایا تو اس کی شکل مجھے بدلنی پڑی، وہ بھی ہوا سے بجھنے لگا تو میں نے لالٹین بنا لی۔ میں بھی تو سائنس دان ہوا نا! چھوٹی سطح کا ہی سہی! اسی طور میری بیوی بیٹی بہو بھی تو سائنس دان ہے! آپ ہمیں ڈگریاں نہیں دیتے نہ دیجئے،...
  18. محمد یعقوب آسی

    بیچنا سائنس کا

    میری بیوی، بیٹی، بہو روٹی پکاتی ہے! کتنی سادہ سی بات ہے! یہاں وہ اس سطح پر سائنس دان بھی ہے اور اس کو کام میں بھی لا رہی ہے۔ ایسی ہی یا اس سے ملتی جلتی صورت ہوتی ہے جب وہ گوشت، دال، سبزی کا سالن بنا رہی ہوتی ہے۔ میں موم بتی جلاتا ہوں، موم بتی گر کر ٹوٹ جاتی ہے، میں اس کو پھر سے جوڑ لیتا ہوں...
  19. محمد یعقوب آسی

    بیچنا سائنس کا

    سائنس میں دل چسپی کیوں؟ یا کیوں نہیں؟ سائنس ہے کیا؟ یہی نا، کہ ہمارے گرد و پیش میں اور ذرا دور اور دور پھر دور سے دور تر اشیاء کس طور کام کرتی ہیں۔ یا یہ کہ اشیاء کی "فطرت" کیا ہے اور ہم اس کو کام میں لا کر اشیاء کو اپنے مقصد کے لئے کیوں کر استعمال کر سکتے ہیں! یہ تو ہر شخص جاننا چاہے گا بلکہ...
Top