خواب سے سانجھ تک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس بات کو بھی ایک عرصہ ہو گیا جب بٹ صاحب نے میری دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا۔ کہنے لگے :یار، تم اپنی شاعری کو منظر عام پر کیوں نہیں لاتے؟ میں کیا عرض کرتا! پبلشرز کے ناز و ادا کے شکوے کرتا رہا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اور کچھ نہیں ہو سکتا تو کم از کم اسے انٹرنیٹ کے ذریعے...