میرے پسندیدہ شہر ٹنڈوآدم اور کراچی ہیں۔ کراچی کے بارے میں تو یقیناََ سب ہی جانتے ہونگے۔ ٹنڈوآدم میری جائے پیدائش ہے۔ یہ حیدرآباد سندھ کے قریب واقع ہے۔ ٹنڈوآدم کی وجہ شہرت "ران" ہے۔ یہاں کی بھنی ہوئی مزیدار ران بہت مشہور ہے۔ شاہ لطیف گیٹ، محمدی چوک، رانی (صدیقی) باغ یہاں کی قابلِ ذکر جگہیں ہیں۔