دھوپ میں بارش

الف عین

لائبریرین
دھوپ میں بارش

اعجاز عبید

سورج بھی چمکتا ہے
پانی بھی برستا ہے
آکاش سے دھرتی تک
پانی سے بنی کرنیں
رہ رہ کے چمکتی ہیں
اک مٹّی کے آنگن میں
کچھ بھیگتے بچّے ہیں
آکاش کی سمت اپنی
آنکھوں کو اُٹھائے ہیں
معصوم سی آنکھوں کو
پانی سے بنی کرنیں
دھندلانے سی لگتی ہیں
اور بچّے دھنک سے پھر
کہتے ہیں کہ ’اے پیاری
آکاش کی شہزادی
ہم کو بھی ذرا دیکھو
ہم دھرتی کے راجہ ہیں‘
***​
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاندار شعیب !

میں تو ابھی صرف دیکھ دیکھ کر ہی خوش ہو رہی ہوں۔۔۔ آپ نے اتنے کم وقت میں ان سب نظموں پر کام کر ڈالا !

ماہرانہ رائے تو اعجاز انکل ہی دیں گے ۔۔۔ کل جب میں نے یہ نظم فہرست میں شامل کی تھی تو سوچ رہی تھی کہ آپ اسے کیسی شکل میں پیش کریں گے ، مجھے یہ اچھی لگی ہے اس طرح ۔۔۔ اچھا اس میں کیا بچوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں ؟ مجھے دھرتی کے راجہ کو دیکھنے کو دل ہے !
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب شعیب۔
پہلے تمھارے ذ پ کا جواب دے کر ادھر آیا تو پتہ چلا کہ آواز بھی ہے، تو لیپ ٹاپ کا سپیکر آں کیا جو ہمیشہ میوٹ رہتا ہے،
یری رائے میں بچوں کی تعداد زیادہ ہو تو بہتر ہے، یعنی جو تصویریں ابھی محض دو عدد ہی ہیں، جو آلٹرنیٹ کرتی ہیں، ان کی جگہ چھہ سات تو ہوں۔ اور دوسرے گرافک میں بھی دھوپ میں بارش کے وقت دھنک کا منظر، یا کم از کم یہ احساس کہ دھوپ بھی ہے ار بارش بھی۔ تو مزا آ جائے نا! ابھی ابھی خوب ہے لیکن خوب سے خوب تر کی جستجو میں ہوں/
 
بہت بہت شکریا اعجاز انکل!
بالکل بچوں کی تعداد زیادہ بھی کی جا سکتی ہے۔ مگر جتنی تصویروں کا اضافہ ہوگا، فائل کا سائز بھی بڑھتا جائے گا۔ ابھی بھی کافی زیادہ ہے۔ کیونکہ میوزک بھی موجود ہے۔ ڈائل اپ استعمال کرنے والوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے نا۔ باقی دھنک کا منظر بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں۔ اگر ممکن ہو سکا تو ضرور ۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
Top