دعا

دُعا

کلام : رئیس فروغ

اس دل کو چمکا دے اللہ
سیدھی راہ دکھا دے اللہ

محنت ہو پہچان ہماری
دنیا دیکھے شان ہماری

دیکھیں ہم کو چاند اور تارے
اپنے کرم سے دل میں ہمارے

سب کا پیار بسا دے اللہ


خدمت کی عظمت کو جانیں
جتنے فرض ہیں ان کو مانیں
عادت سب سے اعلیٰ دے دے
نیکی کا اُجیالا دے دے

یوں تقدیر بنا دے اللہ
 
اس دعا کے ساتھ کعبۃ اللہ کا منظر رکھنا چاہ رہا تھا۔ اچانک یاد آیا کہ سورۃ الاخلاص تلاوت و ترجمہ پہلے محفل میں اسلامی سیکشن میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ اس لئے وہی فلیش یہاں بھی پوسٹ کر رہا ہوں۔
 
Top