نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ایک شام زیک کے ساتھ

    اب تک سب نے سعد صاحب کے چپ رہنے پر بات کی ہے! میں سوچ رہا ہوں کہ اپنے صدیقی صاحب نے کیا گفتگو فرمائی ہوگی بھلا! :)
  2. محمد وارث

    آپ کے کتنے بچے ہیں؟

    اللہ اکبر! پانچ سالوں میں کیسے کیسے انقلاب آ گئے اور ایک ہم ہیں کہ نہ بچوں کی تعداد بڑی اور نہ ہی بیوی(وں) کی! :)
  3. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    ع - ایں خیال است و محال است و جنوں :)
  4. محمد وارث

    ایک شام زیک کے ساتھ

    بھلا آپ کب تک بھی دوسروں کو "ساڑ" سکیں گے، ایک دن خود بھی جل بھن جائیں گے! :)
  5. محمد وارث

    تعارف فیضان متین (نیا اردو لکھاری)

    خوش آمدید فیضان صاحب۔
  6. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    میں نے پاکستان کی بات نہیں کی سر، ٹاپ فور کے دلچسپ ہونے کی بات کی ہے۔سری لنکا کی پوزیشن نوٹ کریں، اگلے تینوں میچوں میں فتح انتہائی مشکل ہی سہی لیکن ممکن ہے ۔ بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں پوزیشن یقینی ہے۔ انگلینڈ کی پوزیشن بھی دیکھیے، اگلے تینوں میچ آسٹریلیا، انڈیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں۔...
  7. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    آج کے نتیجے نے ٹاپ فور پوزیشن کو کچھ دلچسپ بنا دیا ہے ورنہ تو بور ہوتا جا رہا تھا۔ :)
  8. محمد وارث

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    مودی صاحب کی ذمہ داری آپ لے لیں فہد بھیا، باقیوں کو کسی طرح ہم خود ہاتھ پاؤں جوڑ کر منا ہی لیں گے! :)
  9. محمد وارث

    ایک شام زیک کے ساتھ

    میری فاتح صاحب سے ایک دو ملاقاتیں سیالکوٹ میں ہو چکی ہیں، ایسے موقعوں کے لیے ان کے پاس میر کے کلیات اور کچھ تیر بہدف اشعار ہوتے ہیں، میں کچھ کچھ سمجھ سکتا ہوں۔ :)
  10. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    چھاؤنی اگر شہر سے باہر ہو تو فوجی جیسے چاہے سلوک کریں کہ وہاں وہی جائے گا جس کو چھاؤنی میں کام ہوگا۔ سیالکوٹ چھاؤنی جب 1852ء میں بنی تھی تو یہ بھی اصل شہر سے بہت دُور تھی، لیکن اب ڈیڑھ سو سال بعد یہ عین شہر کے وسط میں ہے اور اس کے چاروں طرف لاکھوں کی آبادی ہے اور لوگ چھاؤنی کو ایک راستے کے طور...
  11. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    بر سبیلِ تذکرہ، عوام اصل ذلیل و خوار اس وقت ہوتی ہے جب کسی وجہ سے کینٹ کو بند کرتے ہیں اور اکثر کرتے ہیں، الامان و الحفیظ۔ کیا ٹوکن والے اور کیا بغیر ٹوکن کے۔ کچھ سال پہلے کی بات ہے جنرل راحیل شریف صاحب سیالکوٹ تشریف لائے تھے، صبح اسکول بچوں کو چھوڑ تو آیا لیکن دوپہر کو ڈیڑھ بجے چھٹی تھی اور میں...
  12. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    میں اکثر ایسے حالات میں اپنے کولیگز کو کہتا ہوں کہ ہم سیالکوٹ کینٹ میں نہیں بلکہ جموں کینٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ :)
  13. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    سیالکوٹ کینٹ میں مجھے بھی داخل ہونا پڑتا ہے، بچوں کے اسکول کے لیے بھی اور فیکٹری جانے کے لیے بھی۔ ٹوکن کا چکر یہاں بھی ہے، لیکن اللہ نے کچھ کرم کر دیا ہے کہ بھاگ دوڑ سے بچا لیا ہے۔ چونکہ نہ صرف مالکان و مینجر حضرات نے کینٹ سے گزرنا ہوتا ہے بلکہ سارا سال ہمارے جو غیر ملکی کسٹمر آتے ہیں ان کے کینٹ...
  14. محمد وارث

    غزل ۔ زعمِ عہدِ سلف میں رکھا ہوا ۔ محمد احمدؔ

    عمدہ غزل اور کمال اشعار ہیں احمد صاحب، بہت خوب۔
  15. محمد وارث

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    پس ثابت ہوا کہ نوجوانی میں سبھی غلطیاں کرتے ہیں۔ :) ویسے مجھے مدت ہوئی کہ توبہ کر لی تھی، ازالے کے طور پر ایک لائبریری کو چند کتابیں اپنی لائبریری میں سے ہدیہ کر دیں تھیں اور کچھ کتابیں ایک امام مسجد صاحب کو۔ (یہ بھی ایک لمبی اور دلچسپ داستان ہے کہ میں کتابیں کسی دوسرے کو دینے کا روادار نہیں)۔ :)
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لب تر نکردہ ایم ز جام و سبوئے کس جاوید مست جرعہ و پیمانۂ خودیم عرفی شیرازی ہم نے کسی دوسرے کے جام و سبو سے اپنے لب تر نہیں کیے بلکہ اپنے ہی جرعہ و پیمانہ سے ہمیشہ کے لیے مست ہیں۔
  17. محمد وارث

    تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

    تُو خدا کو بھی پانا چاہتا ہے اور اس حقیر و ذلیل، پست دنیا کو بھی۔ یہ محض تیرا خام خیال ہے، جو کہ محال ہے بلکہ جنون و پاگل پن ہے۔
  18. محمد وارث

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    جی ضرور محترم۔
  19. محمد وارث

    محفلین کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

    جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حال ہے اس کے لحاظ سے تو نیشنل اسٹیڈیم میں عید ملن پارٹیاں ہی ہونی چاہئیں، کھلاڑیوں کی توندیں نکلیں یا تماشائیوں کی ایک ہی بات ہے۔:)
  20. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    سید صاحب یہ مدح کے انگ میں کچھ ہجوِ ملیح سی نہیں ہو گئی۔ :)
Top