تصویروں سے بڑا ثبوت کیا چاہئے۔ ضمیر پور پر ایک نیا دھاگہ شروع کروں گا آپ اور شمشاد بھائی کے لئے اور وہاں اس علاقے، وہاں کے لوگوں اور چیزوں کے بارے میں پوری معلومات فراہم کروں گا۔ اب چلیں، ط سے شروع کریں کھیل دوبارہ جلدی سے!
نیلم آپ کے دو کام کرسکتی ہیں۔ ایک تو یہ آپ کو کوئی دس بارہ حکایتیں سنا سکتی ہیں، جن سے آپ کو نصیحت ہوجائے گی کہ آئندہ حکایت نہیں سننی کسی سے اور دوسرا یہ آپ کو بھی میری طرح دھاگہ دے سکتی ہیں جس کا کپڑا تیار کروا کے سوٹ بنوا سکتی ہیں آپ۔ :p
شمشاد بھائی، ضمیر پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاص نسل کی گائے کو ضمیرو کہا جاتا ہے اور اسی علاقے میں آلو کی قسم کی ایک سبزی ہوتی ہے جس کا نام ضمیرن ہے۔ اس سبزی کو پھلوں کی طرح کچا بھی کھا سکتے ہیں۔