السلام علیکم معزز اراکینِ محفل،
'محفل کا پِنڈ' محفل کی ہر دلعزیز شخصیت تعبیر کی خواہش پر شروع کیا جانے والا ایک سلسلہ ہے جس کو بہت سے لوگوں کی تائید حاصل ہے۔ اس پِنڈ کی 'آباد کاری' کا بنیادی مقصد تو عمومی اور غیرموضوعاتی نوعیت کی گپ شپ کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں اراکینِ محفل کھل...