نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کوئی فخرِ زہد و تقویٰ ، نہ غرورِ پارسائی

    آداب! نوازش! بہت ممنون ہوں فاخر بھائی ۔ جواب میں یہی کہوں گا کہ : الفاظ دریچے ہیں جو کھلتے ہیں دلوں میں معنی مرے سامع کے خیالات میں گم ہیں
  2. ظہیراحمدظہیر

    کوئی فخرِ زہد و تقویٰ ، نہ غرورِ پارسائی

    بہت بہت شکریہ، بہت نوازش! مریم بیٹا ، دعائوں سے بڑھ کر اور کیا داد ہوسکتی ہے ۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں ، شاد و آباد رکھیں ، ہر بلا اور مصیبت سے دور رکھیں ! آمین
  3. ظہیراحمدظہیر

    کوئی فخرِ زہد و تقویٰ ، نہ غرورِ پارسائی

    احبابِ محفل کی خدمت میں ایک غزل پیش ہے۔ آپ سب کے حسنِ ذوق کی نذر! گر قبول افتد زہے عز و شرف! ٭٭٭ کوئی فخرِ زہد و تقویٰ ، نہ غرورِ پارسائی مجھے سب خبر ہے کیا ہے مرے نفس کی کمائی مجھے جب کبھی اندھیرے ملے راہِ جستجو میں نئی مشعل ِ تمنا ترے نام کی جلائی اسے کیوں نہ سر پہ رکھوں ، یہ جزائے بندگی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    الفاظ کے ہجے بتاٰئیں

    وارث اور ابو ہاشم صاحبان نے کچھ تفصیلات اوپر لکھ دی ہیں ۔ انہی بنیادی باتوں کو میں اختصار کے ساتھ بیان کردیتا ہوں۔ امید یہ کرتا ہوں کہ اس سادہ انداز کی بدولت بچوں کو پڑھانے اور سمجھانے میں آسانی رہے گی۔ ہجے کے اعتبار سے: کسی لفظ میں موجود کوئی بھی حرف یا تو متحرک ہوگا یا ساکن ۔ متحرک حرف...
  5. ظہیراحمدظہیر

    بہت بہت مبار ک ہو ظہیر! اللہ کریم باعثِ سکونِ قلب بنائے ، حیاتِ صالح عطا فرمائے اور تمام عمر ہر...

    بہت بہت مبار ک ہو ظہیر! اللہ کریم باعثِ سکونِ قلب بنائے ، حیاتِ صالح عطا فرمائے اور تمام عمر ہر مشکل پریشانی سے دور رکھے! آمین
  6. ظہیراحمدظہیر

    دیکھنا کیا ہے ، کہاں صرفِ نظر کرنا ہے ٭ معرکہ یہ بھی مری آنکھ کو سر کرنا ہے

    دیکھنا کیا ہے ، کہاں صرفِ نظر کرنا ہے ٭ معرکہ یہ بھی مری آنکھ کو سر کرنا ہے
  7. ظہیراحمدظہیر

    دعاؤں کی درخواست

    اللہ کریم آپ سب کو اپنی امان میں رکھے۔ صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے نوازے ۔آمین
  8. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    بہت شکریہ سائرہ! بہت نوازش! اللہ آپ کو خوش رکھے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    جانتا ہوں کہ جوش بہتر ہے

    یہ دیکھئے: archive.org پر ان میں سے اکثر لغات موجود ہیں ۔ ڈاؤنلوڈ کرلیجئے۔ مقتدرہ کی آنلائن لغت میں تلاش کی سہولت بھی موجود ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    جانتا ہوں کہ جوش بہتر ہے

    کاشف بھائی ، رقم کا وزن تو فعو ہے ۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں۔ کسی بھی مستند لغت نے اسے فاع کے وزن پر نہیں لکھا اور نہ ہی کسی شاعر نے آج تک اسے فاع کے وزن پر باندھا ہے ۔ ولی دکنی سے لے کر فیض احمد فیض تک ہر شاعر نے اسے فعو کے وزن پر باندھا ہے ۔ جس لغت کا آپ حوالہ دے رہے ہیں وہاں یقیناً کتابت کی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    تاسف برادر وصی اللہ کے بھائی کا انتقال پر ملال!

    انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائیں اور مغفرت سے نوازیں ۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں ۔ آمین ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: آنکھوں سے اور دل سے خوشی چھین لی گئی

    تابش بھائی ، یہ صورتحال اتنی شاذ نہیں کہ جتنا عام طور پرسمجھا جاتا ہے ۔ شاعر اپنے کچھ اشعار میں معمولی ردوبدل کرتے رہتے ہیں ۔ اور بعض اوقات کسی پرانی غزل میں ایک آدھ اشعار کا اضافہ بھی کردیتے ہیں یا یوں کہئے کہ کبھی کسی پرانی غزل کو پڑھتے ہوئے اس زمین میں ایک آدھ شعر اور ہوجاتا ہے۔ سو اگر کسی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: آنکھوں سے اور دل سے خوشی چھین لی گئی

    بہت خوبصورت اشعار ہیں! جلووں سے فیض یاب ہیں اربابِ کم نظر دیدہ وروں سے دیده وری چھین لی گئی کتنے چراغ نور سے محروم ہو گئے جب سے ہماری خوش نظری چھین لی گئی شکوه مرا مزاج ، نہ ماتم مری سرشت ہر چند مجھ سے خنده لبی چھین لی گئی بہت اعلیٰ !! کیا بات ہے اقبال عظیم کی!
  14. ظہیراحمدظہیر

    جانتا ہوں کہ جوش بہتر ہے

    اعجاز بھائی ، اس مصرع میں خط کے طوئے کو مشدّد پڑھیں یا غیر مشدّد ، دونوں ہی صورتوں میں مصرع خارج از وزن رہے گا ۔ مسئلہ تو دراصل "رقم" کے ساتھ ہے ۔ رقم کا وزن فعو ہے ۔ کاشف کے مصرع کا وزن فاعلاتن مفاعلن مفاعلن (طوئے مشّدد) اور فاعلاتن فعلاتن مفاعلن (طوئے غیر مشدّد) بن رہا ہے ۔ خط کی اضافی...
  15. ظہیراحمدظہیر

    خوش آمدید! بارِ خاطر نہ ہو تو کچھ عطا کیجئے اجمل نذیر صاحب!

    خوش آمدید! بارِ خاطر نہ ہو تو کچھ عطا کیجئے اجمل نذیر صاحب!
  16. ظہیراحمدظہیر

    کیا مُقدمہ چلے عدالت میں!

    فرقان بھائی، آپ نے ناحق اتنی زحمت کی۔ یہاں غلطی شاعر ہی کی نکلنی تھی۔ اور وہ اس لئے کہ لفظ "مقدمہ" اس غزل کے مطلع میں سرے سے استعمال ہو ہی نہیں سکتا۔ عروضی طور پر یہ لفظ مطلع میں فٹ کرنا ممکن ہی نہیں ہے ۔:)
  17. ظہیراحمدظہیر

    کیا مُقدمہ چلے عدالت میں!

    فرقان بھائی ، یہ مصرع اب بھی وزن سے خارج ہے ۔ لیکن اس میں آپ کا نہیں شاعر کا قصور ہے ۔ مقدمہ کا درست وزن مفاعلن ہے یعنی اس میں دال مشدد ہے ۔ جبکہ غزل کی بحر میں یہاں فعولن کا مقام ہے ۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کتنے پروانے جلے راز یہ پانے کے لئے شمع جلنے کے لئے ہے کہ جلانے کے لئے (نامعلوم)
  19. ظہیراحمدظہیر

    کیا مُقدمہ چلے عدالت میں!

    فرقان بھائی ، اچھا انتخاب ہے! اچھی غزل ہے! لیکن مطلع کا مصرعِ اول اچھا خاصا خارج الوزن ہے ۔ بلکہ سرے سے کسی بحر ہی میں نہیں ہے۔ اسے دیکھ لیجئے ۔
Top