بچپن کی یادوں میں جس ایک پختون کا چہرہ مہرہ اب بھی یاد ہے، وہ محلے میں ہینگ بیچنے آیا کرتا تھا اور ساتھ ہی سائیکل پر اس نے چھریاں چاقو تیز کرنے والا سسٹم لگایا ہوا تھا۔ اسے ہمیشہ ہنستے مسکراتے اور پرسکون چہرے کے ساتھ ہی دیکھا۔ جیسے ہی اس کی ’چھری چاقو تیز کرا لو، ہینگ لے لو ہینگ‘ کی آواز گلی...