حسبِ حکم ایک تقریباً تازہ غزل پیش ہے۔ احباب گفتگو فرمائیں۔
غزل برائے نقد و نظر
از محمد یعقوب آسی
گفتہ: 5 اکتوبر 2014 ۔ کل پانچ شعر۔
1
آنا تو انہیں تھا، پہ نہیں آئے تو کیا ہے
اشکوں نے بھگوئے بھی ہیں کچھ سائے تو کیا ہے
2
ان سے بھی محبت کا تو انکار نہ ہو گا
اک بات اگر لب پہ نہیں لائے تو کیا ہے...