اس روداد میں بیان کی گئی نشستوں میں اور آن لائن تنقیدی نشستوں میں ایک اہم اور بنیادی فرق ہوتا ہے۔
ایک چھوٹے سے کمرے میں منعقد ہونے والی نشست میں صاحبِ فن بھی اور صاحبانِ نقد و نظر شخصی طور پر موجود ہوتے ہیں۔ جو کچھ بھی کہنا ہوتا ہے وہیں، موقع پر کہنا ہوتا ہے اور ساری بحث گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے میں...