نتائج تلاش

  1. محمد شکیل خورشید

    ایک اور غزل برائے اصلاح

    شکریہ، نشاندہی کا
  2. محمد شکیل خورشید

    ایک اور غزل برائے اصلاح

    درد کو سینچتے رہے ہم بھی نقش اک کھینچتے رہے ہم بھی اشک تھے بےقرار بہنے کو آنکھ کو میچتے رہے ہم بھی نالہ نوکِ زباں پہ رکھا تھا ہونٹ کو بھینچتے رہے ہم بھی لوگ بھی خواب کے پجاری تھے اور گماں بیچتے رہے ہم بھی ایک غمخوار مل گیا تھا شکیل بات کو کھینچتے رہے ہم بھی
  3. محمد شکیل خورشید

    نئی کوشش

    نالہ بے کیف، بے نوا ٹھہرا کیوں مرا درد لا دوا ٹھہرا ساری تعزیر میرے نام آئی اور زمانہ تو پارسا ٹھہرا گھوم پھر کر تمام دنیا میں دل تری زلف پر ہی جا ٹھہرا بات مبہم تو اس کی بھی ہوگی پر ، مرا فہم نا رسا ٹھہرا اس کو چاہا شکیلؔ، سب نے ہی میرا انداز نا روا ٹھہرا
  4. محمد شکیل خورشید

    طویل غیر حاضری کے بعد ایک کاوش

    یعنی اس طرح نہ کو ایک حرفی پڑھیں گے تو شعر وزن میں نہیں رہے گا؟ اور دو حرفی پڑھنے سے معنی غلط ہو جائے گا؟؟ میں درست سمجھا ہوں کیا؟
  5. محمد شکیل خورشید

    طویل غیر حاضری کے بعد ایک کاوش

    تمام محترم اساتذہ اور ساتھیوں کا شکریہ اگر میری ناعلمی کے تدارک کیلئے کوئی صاحب یہ فرما دیں کہ دو حرفی نہ کا اس طرح استعمال کیوں نا مناسب ہے تو نوازش ہوگی، یعنی اس میں کوئی تکنیکی پہلو ہے یا مستعمل نہیں یا کوئی اور پہلو ہے
  6. محمد شکیل خورشید

    طویل غیر حاضری کے بعد ایک کاوش

    ڈھل گئی رات صبح آئی نہ حالتِ دل سنبھلنے پائی نہ زندگی تو حسین تھی لیکن میری پژمردگی کو بھائی نہ کتنا سمجھایا تھا تجھے اے دل پھر سے الفت میں چوٹ کھائی نہ حالِ دل کیوں کہا سرِ محفل ہو گئی پھر سے جگ ہنسائی نہ کیا گلہ اس سے اے شکیل اگر ہم نے رسمِ وفا نبھائی نہ
  7. محمد شکیل خورشید

    ایک اور کاوش، رہنمائی کی منتظر ہے

    حوصلہ افزائی کا شکریہ محترم، کچھ رہنمائی کاشف اسرار احمد صاحب کے اٹھائے گئے نکات پر بھی مل جائے تو نوازش ہوگی
  8. محمد شکیل خورشید

    ایک اور کاوش، رہنمائی کی منتظر ہے

    حوصلہ افزائی کا شکریہ
  9. محمد شکیل خورشید

    ایک اور کاوش، رہنمائی کی منتظر ہے

    حوصلہ افزائی کا شکریہ
  10. محمد شکیل خورشید

    ایک اور کاوش، رہنمائی کی منتظر ہے

    محترم آپ کی رہنمائی سر آنکھوں پر، تکنیکی امور پر تو بحث سے عاجز ہوں، البتہ معنوی کمزوریوں پر اپنی صفائی دینا چاہوں گا، وہ بھی اس اعتراف کے ساتھ کہ اگر شاعر کو شعر کی وضاحت کرنی پڑے تو گویا وہ اپنی کاوش میں ناکام ہوگیا، حسین چہروں والے شعر میں یقیناََ روائت سے ہٹ کر خیال پیش کرنے کی جسارت کی...
  11. محمد شکیل خورشید

    مزید غزل، رہنمائی مطلوب ہے

    تیرا جلوہ حجاب میں دیکھا ہم نے تجھ کو سراب میں دیکھا ہم تھے موجود ان کی محفل میں ہم نے منظر یہ خواب میں دیکھا کب نظارے نصیب تھے مجھ کو حسن کو بس نقاب میں دیکھا کیا ستم ہے علاجِ دردِ دل اسی خانہ خراب میں دیکھا ہر گرفتارِدامِ الفت کو اک مسلسل عذاب میں دیکھا سوچنے والا ذی نفس ہر اک حالتِ اضطراب میں...
  12. محمد شکیل خورشید

    ایک اور کاوش، رہنمائی کی منتظر ہے

    حرف سب بے وفا سے لگتے ہیں دوست ناآشنا سے لگتے ہیں رات کی خامشی میں یہ تارے کتنے بے آسرا سے لگتے ہیں جھوٹ کہتے ہیں جب حسیں چہرے کس قدر بدنما سے لگتے ہیں ایک منزل پہ جانے والوں کے راستے کیوں جدا سے لگتے ہیں ساری باتیں تمام تاویلیں اب زبانی دلاسے لگتے ہیں خشک پتوں پہ گھونسلے جو بنیں کانپنے وہ ہوا...
  13. محمد شکیل خورشید

    ایک اور نظم برائے اصلاح و رہنمائی بعنوان نان اینٹیٹی (Non Entity)

    نان اینٹیٹی (Non Entity) بے یقیں ساعتوں کے سحر سے نکلے تو جا ن پائے محبتوں کے سراب لمحوں سے پار اترے تو جان پائے تمام عمر جس بھرم کی خاطر عذاب جھیلے عمر کے لمبے سفر سے تھک کر زمیں پہ اترے تو جان پائے ------- کیا؟ سحر کی ساعت سراب کے پل عذاب کے دن خود اپنی ہستی کے بےثمر کارزاروں میں اگ رہے تھے...
  14. محمد شکیل خورشید

    نظم برائے اصلاح،

    خامیوں کی نشاندہی کا شکریہ، یقیناََ ایک ٹائپو بھی رہ گیا تھا،
  15. محمد شکیل خورشید

    نظم برائے اصلاح،

    جناب محترم الف عین صاحب اور دیگر احباب کی توجہ کا منتظر ہوں
  16. محمد شکیل خورشید

    غزل۔ ۔۔۔میں بھی تھا

    بہت شکریہ، کیا یوں بھی کہا جاسکتا ہے یہ شعر؟ پاؤں میں چکر تھا یا گردش میں تھے نجم و قمر رقصِ بسمل ہو رہاتھا اور رقصاں میں بھی تھا
  17. محمد شکیل خورشید

    نظم برائے اصلاح،

    ہم اور تم ہم اور تم تھے کسی جنم میں گلاب کی شاخ پر ہویدا تو پھول بن کے، میں خار بن کے تو پھول بن کے مہک رہی تھی میں خار بن کے الجھ رہا تھا ہم اور تم ہیں اب اس جنم میں اسی زمانے کے دو گھروں میں امیر ہو تو دمک رہی ہے غریب ہوں میں سلگ رہا ہوں ہم اور تم ہوں گے اک جنم میں کبھی تو ایسی جگہ پہ...
  18. محمد شکیل خورشید

    غزل۔ ۔۔۔میں بھی تھا

    ۔۔ ماہ و نجوم بحر میں آتا ہے۔ معلوم نہیں یہ ٹائپو ہے یا واقعی غلطی!! واقعی غلطی تھی اور سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہے، بہت شکریہ رہنمائی کا۔
  19. محمد شکیل خورشید

    محترم الف عین صاحب، غزل پر رہنمائی کا شکریہ، لیکن مجھے اس فورم پر اب تک لنک شیئر کرنا، لڑی میں...

    محترم الف عین صاحب، غزل پر رہنمائی کا شکریہ، لیکن مجھے اس فورم پر اب تک لنک شیئر کرنا، لڑی میں آپ (اور دیگر ممبراں کو) ٹیگ کرنا نہیں آیا، نہ یہ سمجھ آیا کہ ایسی معلومات کے لیئے سوال کہاں کیئے جایئں، آپ کی مصروفیت سمجھتا ہوں مگر اس بارے میں بھی رہنمائی فرما دیں تو آیندہ آپ کو بے سبب زحمت دینے کے...
Top