نتائج تلاش

  1. محمد شکیل خورشید

    اصلاح درکار ہے ایک اور غزل کی

    ہجر کی رات یاد آئی نہیں دل کی برسات یاد آئی نہیں ان سے کرنی تھی کچھ ضروری بات بس وہی بات یاد آئی نہیں ان سے نسبت کی بات کر بیٹھا اپنی اوقات یاد آئی نہیں کب گرفتارِ دامِ ناز ہوئے وہ ملاقات یاد آئی نہیں کُل جہاں جس کے اختیار میں ہے ایک وہ ذات یاد آئی نہیں کھیل بیٹھے ہیں اور اک بازی عشق...
  2. محمد شکیل خورشید

    سچ کہا نہیں جاتا

    استادِ محترم توجہ فرمانے کا شکریہ، صرف اپنے علم میں بہتری کے لئے پوچھ رہا ہوں جیسے ہم زخم وغیرہ دیکھ کر کہہ دیتے ہیں "بہت خون بہے جا رہا ہے" یعنی خون بہنے سے روکنے کی طرف توجہ دلانے کے انداز میں، تو کیا یہ غلط استعمال ہے
  3. محمد شکیل خورشید

    سچ کہا نہیں جاتا

    محترم اساتذہ سے رہنمائی کی درخواست ہے خصوصاََ الف عین صاحب سے
  4. محمد شکیل خورشید

    سچ کہا نہیں جاتا

    سچ کہوں ، سچ کہا نہیں جاتا بن کہے بھی رہا نہیں جاتا چوٹ ہو گی کوئی بڑی گہری خون یونہی بہا نہیں جاتا اے ستم گر ذرا توقف کر درد پیہم سہا نہیں جاتا اس کو شائد کچھ انس ہے مجھ سے وہم یہ بار ہا نہیں جاتا مجھ پہ بیتا ہے عشق میں جو شکیل سانحہ وہ کہا نہیں جاتا
  5. محمد شکیل خورشید

    اصلاح درکار ہے

    شکریہ استادِ محترم! کیا یوں مناسب ہو جائے گا ؟ شور سنتے تو ہیں آنگن میں بدلتی رت کا میری امید بھی بر آئے ضروری تو نہیں
  6. محمد شکیل خورشید

    اصلاح درکار ہے

    شکریہ جناب
  7. محمد شکیل خورشید

    اصلاح درکار ہے

    رہنمائی کا شکریہ، دو گذارشات، پہلا تو یہ کہ شعر پہلی دفعہ بہل پانا کے ساتھ ہی ذہن میں آیا، میں عموماََ کسی تکنیکی خامی دور کرنے کے علاوہ پہلی دفعہ موزوں ہوجانے والے شعر یا مصرع میں تبدیلی نہیں کرتا، اس لیئے بدلنے کی طرف دھیان نہیں گیا دوسرا یہ کہ آپ کی نشاندہی پر غور کیا تو بہل جائے کرنے سے...
  8. محمد شکیل خورشید

    اصلاح درکار ہے

    استادِ محترم! پہلا مفہوم تو یقیناََ پھل کا پکنا ہی بنتا ہے، مگر کنایۃََ جوان ہونا، پھلنا پھولنا کے مفاہیم بھی لغت میں موجود تھے، اسی سے میں نے شاخِ امید کے جواں ہونے کا مفہوم باندھا، اب مستعمل ہے یا نہیں اس پر رہنمائی فرمائیں
  9. محمد شکیل خورشید

    اصلاح درکار ہے

    حوصلہ افزائی کا شکریہ
  10. محمد شکیل خورشید

    اصلاح درکار ہے

    اس کے آنے سے بہار آئے ضروری تو نہیں دل کسی طور بہل پائے ضروری تو نہیں اس کے بے رنگ سراپے کو جوگلنار کرے مجھ کو بھی رنگ وہی بھائے ضروری تو نہیں وقت کے ساتھ طبیعت کا بھی میلان بڑھے پیار یکلخت ہی ہو جائے ضروری تو نہیں شور سنتے تو ہیں آنگن میں بدلتی رت کا شاخ امید کی گدرائے ضروری تو نہیں...
  11. محمد شکیل خورشید

    اصلاح کا ظالب

    رہنمائی کا شکریہ، مطلع میں زندگی کو سانس لینے کے بہانے سے ہی ٹھہر جانے کا ٹھکانہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اسی طرح "ایسے اک تار تو بہا نہ کر" میں آنسوؤں کو رک جانے اور لگاتار (اک تار) نہ بہنے کا مشورہ دیا ہے تاہم میں اعتراف کرتا ہوں کہ اگر شاعر کو شعر کی تشریح کرنی پڑے تو گویا وہ شعر میں معنیٰ واضع...
  12. محمد شکیل خورشید

    اصلاح کا ظالب

    زندگی اب تو کچھ ٹھکانہ کر سانس لینے کا ہی بہانہ کر ڈھونڈ دے درد کی دوا مجھ کو یا مجھے ہوش سے بِگانہ کر چشمِ نمناک رک بھی جایا کر ایسے اک تار تو بہانہ کر جی لیا زندگی بہت تجھ کو اب ہمیں دہر سے روانہ کر بھول جائے نہ تجھ کو یہ دنیا اپنا انداز دلبرانہ کر کوئی مستی الستی چھا جائے وِرد ایسا قلندرانہ...
  13. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    بہت عنایت، اکثر اس ناسمجھی سے ابہام رہتا تھا
  14. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    محترم الف عین صاحب کی رہنمائی کا منتظر ہوں
  15. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    براہِ مہربانی اس پر رہنمائی فرمائیں، اگر مطلع میں مثلاََ نوچنا اور بولنا قوافی ہوں تو پھر کیا باقی غزل کے قوافی درست ٹحہریں گے آپ کی توجہ کا منتظر رہوں گا شکریہ
  16. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    زخم کے سُکھانے کو کھولنا تو پڑتا ہے ظلم کے مٹانے کو بولنا تو پڑتا ہے شاخ سے جدا ہوکے پھول گرچہ مرجائے سہرے پر سجانے کو نوچنا تو پڑتاہے رات جس گلی سے ہم خاک چھان آئے تھے اس گلی کو جائیں پھر؟ سوچنا تو پڑتا ہے صرف وضع داری میں کتنی دیر نبھتاہے بے ثمر سے رشتے کو توڑنا تو پڑتا ہے یاد کے گھروں میں...
  17. محمد شکیل خورشید

    نئی کوشش

    رہنمائی کا شکریہ
  18. محمد شکیل خورشید

    نئی کوشش

    تفصیلی اصلاح کا بہت بہت شکریہ یہ زمانہ تو پارسا ٹھہرا، ۔۔۔۔۔ اس طرح بہت بہتر لگ رہا ہے آخری مصرع کو اگر یوں کرلوں تو "اس کو چاہا شکیل سب ہی نے" کیا یہ بہتر رہے گا؟
  19. محمد شکیل خورشید

    نئی کوشش

    آپ اصلاح فرما دیں، میں تو طفلِ مکتب ہوں، یہاں آنے کا مقصد ہی سیکھنا ہے
  20. محمد شکیل خورشید

    ایک اور غزل برائے اصلاح

    وضاحت کا شکریہ
Top