نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    استخارہ کیا ہے اور کیا نہیں ہے

    استخارہ: استخارہ كى لغوى تعريف كسى چيز (یا چیزوں) ميں سے بہتر كو طلب كرنا ہے ۔ اصطلاحی معنی یہ ہیں کہ کسی معاملے میں اللہ تعالى سے دعا کی جاتی ہے کہ وہ بہتر راہ یا فیصلہ نصیب کردے ۔ یعنی اللہ تعالىٰ كے ہاں جو کام یا امر ہمارے لئے بہتر و افضل ہے ہمیں اس كى طرف پھیر دے اور اس کے لئے راہ ہموار...
  2. ظہیراحمدظہیر

    استخارہ کیا ہے اور کیا نہیں ہے

    مختلف مجلسوں اور بیٹھکوں میں دورانِ گفتگو یہ موضوع اکثر زیرِ بحث آتا ہے کہ استخارہ کیسے کرنا چاہئے اور اس سے نتیجہ کس طرح اخذ کیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اس سادہ سی سنت کے بارے میں طرح طرح کی غلط فہمیاں اور بدعات عام ہوچکی ہیں۔ اکثر لوگ استخارہ کو کوئی پیچیدہ عمل سمجھتے ہیں کہ جسے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ایک چیلنج تو یہی ہے کہ آپ کا نام اردو کے بجائے انگریزی میں ہے اور دوسرا چیلنج یہ کہ آپ نے اردو...

    ایک چیلنج تو یہی ہے کہ آپ کا نام اردو کے بجائے انگریزی میں ہے اور دوسرا چیلنج یہ کہ آپ نے اردو جملے میں چیلنجز کا لفظ استعمال کیا ۔ تیسرا چیلنج یہ ہے کہ میں لفظ چیلنج کا اردو متبادل ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کررہا ۔ :) :) :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    پہلی نظر میں بے سمتی کو باسمتی پڑھا ۔ :) :) :) لنچ کا وقت ہوگیا ہے شاید ۔

    پہلی نظر میں بے سمتی کو باسمتی پڑھا ۔ :) :) :) لنچ کا وقت ہوگیا ہے شاید ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    لائبریری کے لیے اعزازت

    یہ بہت اچھی تجویز ہے ۔ اس سے نہ صرف موجودہ فعال کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ دیگر اراکین کو بھی تحریک ملے گی کہ وہ اس شاندار منصوبے کا حصہ بنیں ۔ اس کام میں مصروف تمام کارکنان کماحقہ پذیرائی کے مستحق ہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    اس طرف میرا دھیان نہیں گیا تھا ۔ پھر بہتر ہے انہیں رہنے ہی دیں ۔ کسی طرح اگر شمع یا چراغ کہیں بناسکیں تو بنا کر دیکھ لیں ۔ شاید اچھا لگے ۔ ورنہ موجودہ صورت میں بھی خوبصورت لگ رہا ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    لائبریری کے لیے اعزازت

    برقی کتب کے اس اہم اور شاندار منصوبے کے خالقین اور کارکنان اردو لکھنے پڑھنے والوں کی جانب سے انتہائی مبارکباد اور تحسین و آفرین کے مستحق ہیں ۔ یہ کام یقیناً وقت کا تقاضا تھا اور ہے ۔مبارک ہیں وہ ذہن اور آنکھیں اور ہاتھ کہ جنہوں نے اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا ۔ اللہ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    محمد بھائی ، ہر چیز تیار ہے سوائے پیش لفظ کے ۔ پیش لفظ ہی نہیں لکھا جارہا ۔ لیکن اب فیصلہ کرلیا ہے کہ پیش لفظ کے بجائے مختصر سا ذاتی تعارف وغیرہ لکھ کر معاملہ نبٹادیا جائے ۔ ان شاء اللہ ایک دو ہفتوں میں اعجاز بھائی کو فائنل مسودہ بھیج دوں گا ۔ پیش لفظ وغیرہ اگر مستقبل میں کبھی لکھ بھی لیا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    محمد شعیب ، اس "لوگو" کا خیال بہت اعلیٰ اور اچھوتا ہے ۔ مجھے پسند آیا ۔ ادب عالیہ کی مناسبت سے محراب کا استعمال بہت خوب ہے ۔ البتہ یہ کہوں گا کہ ہلال کی علامت استعمال نہ کریں تو بہتر ہے کہ اس سے مینار اور گنبد کا تاثر پیدا ہورہا ہے ۔ اردو ادب کسی خاص مسلک و مذہب سے تو منسلک نہیں ۔...
  10. ظہیراحمدظہیر

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    "ئ" دراصل ہمزہ کی شکل ہے ۔ اس ہمزہ کو "ی" کی کرسی پر بٹھادیا گیا ہے ۔ یعنی یہ ہمزہ حرف کے اوپر آتا ہے ، بیس لائن پر نہیں لکھا جاتا ۔ "ئ" کو آپ کیبورڈ پرمحض ایک کلید دبانے سے لکھ سکتے ہیں جبکہ "ئی" لکھنے کے لئے دو کلیدیں دبانا پڑتی ہیں ۔ یعنی پہلے "ئ" کی کلید اور پھر "ی" کی کلید...
  11. ظہیراحمدظہیر

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    یہی حال میرا بھی ہے عاطف بھائی ۔ میں اور میرے ہم عمر جن کتابوں اور رسالوں کو پڑھ کر بڑے ہوئے ان میں املا کی ایک سے زیادہ صورتیں عام تھیں ۔ سو بچپن کی عادت جاتے جاتے ہی جائے گی ۔ املا کی اس گمبھیر صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لایعنی اور لاحاصل بحثوں...
  12. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    آداب ، نوازش! بہت ممنون ہوں عاطف بھائی ! اللہ خوش رکھے آپ کو ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    نوازش، بہت شکریہ لاریب بیٹا ! اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے نوازے ، خوش رکھے ! آمین ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    بہت شکریہ، نوازش احمد محمد بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ہر ہفتے ایک نئے کلام کا وعدہ مجھے یاد ہے ۔ ان شاء اللہ چند روز میں ایک اور نسبتاً تازہ غزل آپ حضرات کی خدمت میں پیش کروں گا ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    عبید بھائی ، بنظرِ "انصاف" دیکھئے ۔ تبدیلی نظر آئے گی ۔ :):):)
  16. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    ہے شرطِ جوئے شیر وہی ، وقت نے مگر تیشے کو جیسے کوہِ گراں سے بدل دیا عبید بھائی ، یہ شعر عصرِ حاضرکے فرہادوں کا نوحہ ہے ۔ فرہاد کا تیشہ بدست ہونا یا تیشے کو کاندھے پر لادے پھرنا مشہور ہے اور شعری روایات میں جابجا ملتا ہے ۔ جیسا کہ پہلے مصرع میں عرض کیا عشق کے تمام لوازمات اور عاشق کے رنج و محن...
  17. ظہیراحمدظہیر

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    جی نہیں ، آپ نے ٹھیک نہیں سمجھا ۔ "ئ " لکھنا غلط ہے ۔ درست املا "ئی" ہے ۔ یہ بات میں نے آپ کو دو دفعہ پہلے بھی سمجھائی تھی اور اس وقت بھی آپ نے یہی کہا تھا کہ آئندہ دھیان رکھیں گی لیکن درست اب تک نہیں کیا ۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    ایک کاوش: شیون و فغاں لکھا اہلیت کے خانے میں

    اچھی ہے عاطف بھائی ! مطلع کچھ دو لخت ہے ۔ کیا آپ شیون و فغاں کی داد خواہی کی بات کررہے ہیں ؟! ویسے لت کا قافیہ بالکل پسند نہیں آیا۔ مطلع کو حتی الامکان بے عیب ہونا چاہئے تاکہ قاری کی توجہ حاصل کرلے ۔ یہ میری ناقص اور ذاتی رائے ہے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    کب کوئی جان وار دیتا ہے ۔ ایک اور غزل

    خوب! شکیل بھائی ، مقطع کو آپ کی مزید توجہ درکار ہے ۔ حسرتیں دل سے نوچ ڈالو شکیل زہر یہ جی کو مار دیتا ہے پہلے مصرع میں حسرتیں جمع کا صیغہ ہے جبکہ دوسرے میں زہر بطور صیغہ واحد استعمال کیا گیا ہے ۔ ٹھیک نہیں لگ رہا ہے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    میں ہوں چہرہ تری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ

    آپ تمام دوستوں کا تہِ دل سے ممنون ہوں ، سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے! اور معذرت خواہ بھی ہوں کہ جواب لکھنے میں ذرا تاخیر ہوگئی ۔ :):):)
Top