نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    آداب ، اعجاز بھائی ۔ آپ کی تحسین میرے لئے سند ہے اور باعثِ افتخار ہے ۔ اللہ کریم آپ کا سایا سلامت رکھے !
  2. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    بہت شکریہ ، کرم نوازی ہے جناب عبدالرؤف صاحب! اللہ خوش رکھے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    آداب ،آداب ! نوازش ہے ۔ ذرہ نوازی ہے ، خلیل بھائی ! سپاس گزار ہوں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    بہت شکریہ ، بہت نوازش! اللہ خوش رکھے ! ممنون ہوں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    نحیف جسم پہ ہجرِگران ٹوٹ پڑا

    احسن بھائی ، گران اور بے کران سرے سے اردو الفاظ ہی نہیں ہیں ۔ اردو میں گراں اور بےکراں استعمال ہوتے ہیں ۔ لیکن ان الفاظ کی ترکیبِ اضافی بناتے وقت نون غنہ کو نون معلنہ میں بدل دیا جاتا ہے تاکہ اس نون پر اضافت لگائی جاسکے ۔جیسے کوہِ گرانِ غم ، دشتِ بیکرانِ عشق وغیرہ ۔ سید علی رضوی صاحب نے...
  6. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    حسبِ وعدہ ایک غزل احبابِ محفل کے ذوقِ سخن کی نذر ہے ۔ شاید ایک دو اشعار آپ کو پسند آئیں ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف! ٭٭٭ اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا پاسِ ناموسِ مسیحا تھا مجھے درپردہ زخمِ جاں سوز کو مرہم سے بچائے رکھا ایک اندیشۂ ناقدریِ عالَم...
  7. ظہیراحمدظہیر

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    اس غزل میں عروض کی تو کوئی واضح خامی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی فاش لسانی سقم ہے ۔ بس کچھ فائن ٹینوننگ یعنی نوک پلک سنوارنے کی ضرورت ہے ۔ :):):) اور جیسا کہ استاد محترم الف عین نے کہا بہتری کی گنجائش تو ہر کلام میں رہتی ہے ۔ اگر آپ نو آموزی کے دنوں میں محنت کی عادت ڈال لیں اور اپنے کلام کو مسلسل...
  8. ظہیراحمدظہیر

    فاطمہ حسن ، جمال احسانی اور حسن اکبر کمال کو حیدرآباد نیشنل سنٹر کے ایک مشاعرے میں سنا تھا ۔ اسی...

    فاطمہ حسن ، جمال احسانی اور حسن اکبر کمال کو حیدرآباد نیشنل سنٹر کے ایک مشاعرے میں سنا تھا ۔ اسی کی دہائی کی بات ہے ۔ حسن اکبر کمال کے مجموعے "خزاں میرا موسم" کی تقریبِ اجرا تھی شاید۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ! تسلی ہوئی ۔ اللہ کریم آسانیاں عطا فرمائے اور گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے ۔ آمین ۔...

    الحمدللہ! تسلی ہوئی ۔ اللہ کریم آسانیاں عطا فرمائے اور گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے ۔ آمین ۔ وقت کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ گزر جاتا ہے - :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    السلام علیکم ، جناب آپ کی خیریت مطلوب ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو اپنی عافیت میں رکھے...

    السلام علیکم ، جناب آپ کی خیریت مطلوب ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو اپنی عافیت میں رکھے ، صحت و تندرستی قائم رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے ! آمین ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو لہجے اور تلفظ کو بہتر کرنا چاہتا ہوں

    عاطف بھائی ، سرود بضم اول و دوم ہے ۔ علامہ اقبال نے اپنی مشہور نظم مسجد قرطبہ میں رفت و بود ، نمود ، کبود ، سرود ، کشود ، سجود ، درود وغیرہ کو قوافی بنائے ہیں ۔ اگر وقت ملے تو دیکھئے گا ۔ اچھی نظم ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    ہیلمٹ پہنیں عاطف بھائی ، ہیلمٹ !

    ہیلمٹ پہنیں عاطف بھائی ، ہیلمٹ !
  13. ظہیراحمدظہیر

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے ٭٭٭ کن منزلوں تک آ گئے ،کس راہ پر چلے ہوئے

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے ٭٭٭ کن منزلوں تک آ گئے ،کس راہ پر چلے ہوئے
  14. ظہیراحمدظہیر

    اردو لہجے اور تلفظ کو بہتر کرنا چاہتا ہوں

    وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ آپ کے تمام مراسلے دیکھنے سرسری سے اندازہ ہوا کہ آپ صداکاری کا شوق رکھتے ہیں اور اس فن کو نکھارنا چاہتے ہیں ۔ مشہور صداکاروں مثلاً ضیاء محی الدین وغیرہ سے اکتساب کا جو مشورہ دیا گیا ہے وہ صائب ہے ۔ اگر آپ کو ریڈیو پاکستان کے ساٹھ اور ستر کی دہائیوں کے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    تصویری شاعری

    سجاد خالد کا نستعلیق قلم بہت خوبصورت اور آرٹسٹک ہے ۔ میرے پسندیدہ خطاطوں میں سے ہیں۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    اب بھی اکثر اشعار میں کوئی نہ کوئی گڑبڑیشن ہے ۔ :) اس غزل سے آپ کو سیکھنے کے لئے بہت کچھ ملے گا شرط یہ ہے کہ ہر ہر شعر پر کئی کئی روز سوچ بچار کیجئے ۔ مشار اور مشار الیہ کی عدم مطابقت کو دور کیجئے ۔ واحد ، جمع میں مطابقت پیدا کیجئے ۔ دو لختی دور کیجئے ۔ ہر شعر کی نثر بنا کر لکھئے آپ کو...
  17. ظہیراحمدظہیر

    مگن اپنی ہی دھن میں ۔۔۔

    واہ! کیا بات ہے! اگر تھاپ کو تال کردیں تو عیبِ تنافر سے نجات مل جائے گی ۔ "تھاپ پر" کچھ اٹک رہا ہے ۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    محمدظہیر ، مکالمے کے زمرے میں جا کر نیا مکالمہ شروع کردیجئے ۔ مجھے مل جائے گا ۔

    محمدظہیر ، مکالمے کے زمرے میں جا کر نیا مکالمہ شروع کردیجئے ۔ مجھے مل جائے گا ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    استخارہ کیا ہے اور کیا نہیں ہے

    یہ اور اسی قسم کے دیگر سوالات قرآن کی بعض آیتوں اور احادیث کا اردو یا انگریزی ترجمہ پڑھ کر قاری کے ذہن میں ابھر آتے ہیں ۔ اس ضمن میں دو باتیں ذہن میں رکھنا ضروری ہیں۔ ایک تو یہ کہ قرآن اور حدیث کی عربی کا اردو یا انگریزی ترجمہ عموماً عربی الفاظ اور جملے کی ساخت کے قریب قریب رکھا جاتا ہے ۔ یعنی...
  20. ظہیراحمدظہیر

    نظم: بِنائے امید ٭ محمد تابش صدیقی

    بہت خوب ، تابش بھائی! بہت اچھے انداز میں نظم کیا ہے آیتِ مبارکہ کو ! بے شک ہر امید کی بنا اس ربِّ کریم کی بے پایاں رحمت اور عفو و درگزر میں ہے ۔
Top