یہ انتہاؤں کا ملک ہے۔ امیر بے حد امیر، غریب، بہت غریب ۔ جو ذہین ہے، وہ ارسطو سے کم نہیں۔ اور جو بے وقوف ہے، اس کا بھی کوئی بارڈر نہیں۔ محنتی، بہت ہی محنتی اور سست انتہائی سست۔ عام امریکن، بھولا بھالا، بالکل بے خبر اور بونگا ہے جس کی زندگی کافی کے مگ، بیف برگر اورہاٹ ڈاگ کے گرد گھومتے گھومتے ہی...