آپ کی خواہش کی تکمیل کر دی گئی ہے مہ جبین آپی۔۔۔معذرت خواہ ہوں کہ اس پیغام پر نظر ابھی پڑی ہے۔۔۔
اوتار پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔ یہ تصویر دیکھ کر یہ شعر یاد آ جاتا ہے۔۔۔ کہ
آنکھوں نے میری سارا مدینہ سمو لیا
چھوٹی سی چیز کتنا بڑا کام کر گئی۔۔۔
سبحان اللہ۔۔۔ بہت عمدہ کالم اور بہت اچھی شیئرنگ حسیب نزیر بھائی۔۔۔
مولانا حالی رحمۃ اللہ علیہ نے کیا خوب کہا ہے کہ
ایماں جسے کہتے ہیں عقیدہ میں ہمارے
وہ تیری محبت تیری عترت کی ولا ہے
صل اللہ علیک وسلم یا سیدی یا حبیبی یا مولائی یا رسول اللہ۔۔۔
بہت شکریہ نایاب بھیا۔۔۔ ہم تو فقراء کے خادم ہیں۔ اور بجا فرمایا آ پ نے کہ یہ فقیر لوگ بادشاہ گر ہوتے ہیں۔۔۔
باقی ہنگامئہ روزوشب نے ایسا الجھا رکھا ہے کہ خود سے ملاقات کئے مدتیں گزر جاتی ہیں کسی اور سے کیا ملیں گے۔۔۔
جی بالکل درست فرمایا آپ نے۔۔۔ سرگودھا سے بنیادی تعلق ہے۔ اس کے بعد ہم پردیسی ہو گئے اور والدین ، کراچی میں بھائی جان کے پاس شفٹ ہو گئے۔۔۔ تو اب کے ای ایس سی والے کچھ بھی کرتے پھریں۔ ہمیں تو روشنی سعودی عرب میں بھی کراچی سے ہی پہنچ رہی ہے۔۔۔:happy:
ارے زحال بھائی۔۔۔ یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ ورنہ ہم تو ابھی عشق رسول علیہ الصلاۃ والسلام میں استعمال ہونے والے لفظ عشق کو صحیح طرح ادا کرنے کا سلیقہ سیکھتے پھر رہے ہیں۔۔۔
اللہ عزوجل آپ کو خوش و خرم رکھے۔۔۔