نتائج تلاش

  1. نبیل

    چھٹی سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/تک بندی کریں (چھٹی سالگرہ)

    خرم (جونیر) کے لیے ۔۔ کرتے رہیں یونہی مشق سخن کہیے جو کہتا ہے آپ کا من جو ہو ہوٹنگ تو نہ گھبرائیے توڑیے گلاس آپ بھی اور پلیٹ دیجیے بھن :aadab:
  2. نبیل

    چھٹی سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/تک بندی کریں (چھٹی سالگرہ)

    کندھے پر ہے تھیلا سفری اور ساتھ ہے اک بھاری نفری ادا میں ان کے دلبری عازم ہیں منزل کو ظفری :prince::khoobsurat: ظفری کیونکہ آج کل سفر میں رہتے ہیں، اسی مناسبت سے تک بندی کی تھی۔ :)
  3. نبیل

    لینکس اردو انسٹالر

    اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کو ہمارے نیک ارادوں میں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔ ونڈوز اور لینکس کے لیے تو اردو انسٹالر تیار ہو گئے ہیں۔ اب او ایس ایکس کے لیے بھی اردو انسٹالر بن جائے تو یہ کسر بھی پوری ہو جائے گی۔
  4. نبیل

    داڑھی بہت کم ہے جس کی وجہ سے میں بچہ لگتاہوں

    میں نے بچپن میں جن قاری صاحب سے قران ناظرہ کی تعلیم حاصل کی تھی ان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ تھا۔ان کے داڑھی کے بال بہت تھوڑے اور مہین سے تھے۔ وہ خود حکمت بھی کرتے تھے۔ وہ ایک پودے سے نکلنے والا گودا اپنی ٹھوڑی پر ملا کرتے تھے- مجھے اس پودے کا نام یاد نہیں۔ وہیں ایک گملے میں نظر آیا کرتا...
  5. نبیل

    لینکس اردو انسٹالر

    مکی بھائی، ایک تجویز اور دوں گا کہ اس انسٹالر پیج کو کئی جگہ پر اپلوڈ کرنے کی بجائے اسے ایک ہی جگہ پر رکھیں اور باقی جگہ اس کا ربط فراہم کر دیں۔ اس طرح اسے بعد میں اپڈیٹ کرنے میں آسانی رہے گی۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی فائل اپلوڈ کرنے کی بجائے فائل کا ربط دینے کی آپشن موجود ہے۔ اور کچھ تفصیل مل سکتی...
  6. نبیل

    پہلی دفعہ کمپیوٹر کب استعمال کیا؟

    مجھے شاید بلال والے دھاگے کا علم نہیں ہوا تھا، کوشش کروں گا کہ اس پر الگ سے جواب پوسٹ کر سکوں۔ اس دھاگے کے عنوان کی مناسبت سے جواب یہی ہے کہ میں نے پہلی مرتبہ 1987 میں کمپیوٹر کا استعمال کیا تھا جب میں ایف ایس سی کا امتحان دے کر فارغ ہوا تھا اور میرے والد صاحب نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ مجھے...
  7. نبیل

    محفل کچھوے کی مانند

    بس جناب، ادھر سالگرہ کی تقریبات میں رونق بڑھی اور ادھر فورم نے نخرے دکھانے شروع کر دیے۔ :( دیکھنا پڑے گا کہ یہ وقتی خرابی تھی یا پھر اس وقت اردو ویب کے سرور پر کوئی شیڈولڈ جاب چل رہی تھی۔ اس کے بارے میں بہتر طور پر ابن سعید یا زیک ہی بتا سکیں گے۔
  8. نبیل

    لینکس اردو انسٹالر

    جزاک اللہ خیر مکی بھائی۔ ابو شامل کا اپیل کرنا واقعی مبارک ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بھی تاریخی نوعیت کا کام ہے۔ اس سے صرف لینکس پر اردو لینگویج کی سپورٹ انسٹال کرنا ہی آسان نہیں ہوگا بلکہ اس سے اردو کمیونٹی کی لینکس میں دلچسپی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس انسٹالر پیکج کی مشہوری کے لیے ایک کام یہ...
  9. نبیل

    چھٹی سالگرہ محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر

    بہت شکریہ سلیم احمد۔ ایک چیز تو واضح ہو جاتی ہے کہ ابھی مشین ٹرانسلیشن قابل اعتبار نہیں ہے۔ میں نے لکھا محفل فورم کی چھٹی سالگرہ پر ہے، اور ترجمہ کرنے والے نے اسے چرچ کا خطاب بنا دیا ہے۔ :)
  10. نبیل

    آج کی آیت

    ایک مرتبہ پیس ٹی وی پر ڈاکٹر نائیک نے برائیوں سے بچنے کے ضمن میں قران کی ایک آیت کا ذکر کیا تھا جس میں آیا تھا ولا تتبعو خطوت الشیطن یعنی شیطان کی پیروی نہ کرو۔ اسے میں نے ایک قران سرچ انجن سرچ ٹرتھ کے ذریعے تلاش کیا تو اس سے ذیل کی آیات ملیں: 2:168 يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُواْ مِمَّا فِي...
  11. نبیل

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    درست۔ لیکن یہ صاف ظاہر تھا کہ گفتگو نے بالآخر یہ رخ پکڑ لینا ہے۔ فی الحال اسے اسی طرح جاری رہنے دینا چاہیے۔
  12. نبیل

    چند پابندیوں میں نرمی

    میں نے نوٹ کیا ہے کہ ابھی تک کچھ فورمز میں پرمیشنز صحیح سیٹ نہیں ہوئے ہوئے ہیں اور پوسٹ کیے گئے پیغامات موڈریشن کیو میں جا رہے ہیں۔ میں نے کچھ ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے، اگر کسی دوست کو مسئلہ پیش آئے تو یہاں بتا دیں۔
  13. نبیل

    کراچی کے حالات۔۔

    السلام علیکم، میں نے نئے تھریڈ کے لیے عنوان ٹائپ کیا تو اس سے ملتے جلتے پرانے عنوانات بھی سامنے آئے جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کراچی کی بدبختی کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ ایک طویل عرصے سے تواتر سے جاری ہے۔ اس وقت کراچی میں جو قتل و غارت گری جاری ہے، اس کے بارے میں ابھی تک کسی نے یہاں پوسٹ...
  14. نبیل

    چھٹی سالگرہ ایک کھیل چھٹی سالگرہ کے موقع پر

    ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔
  15. نبیل

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    برادرم ساجد، آپ شاید پہلے بھی اس گفتگو سے متعلق ناپسندی کا اظہار کر چکے ہیں۔ میرے خیال میں تو یہ ایک اچھا ریفرنس تیار ہو رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ احمدیت/قادیانیت کے موضوع پر اتنی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور وہ بھی کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر۔ میرے خیال میں منتظمین کو اس بات کا کریڈٹ دیا جانا...
  16. نبیل

    چھٹی سالگرہ اردو محفل کی چھٹی سالگرہ

    برادرم فاتح، پردیس میں آپ اپنی سسرال (فیس بک) جانا نہیں بھولتے ہیں، اپنے گھر کو بھی یاد رکھا کریں۔ :)
  17. نبیل

    چھٹی سالگرہ بچوں کے لیے نظمیں محفل کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر

    اگرچہ ربط کچھ پرانا ہے، لیکن بچوں کو پھر بھی پسند آئے گا: اکڑ بکڑ بمبے بو۔۔
  18. نبیل

    چھٹی سالگرہ بچوں کے لیے نظمیں محفل کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر

    کل ہی میں نے بچوں کے لیے ایک گانا پوسٹ کیا ہے۔ ربط ملاحظہ کریں: بی بی مینڈکی تو تو پانی مے کی رانی
  19. نبیل

    ویب ڈیویلپمنٹ ایک سادہ اردو ویب صفحہ تیار کرنا

    مجھے سعادت نے ٹیوٹوریل کو بہتر بنانے کے لیے چند مفید تجاویز ذپ میں ارسال کی تھیں۔ میں نے ٹیوٹوریل کے آخر میں سعادت کا پیغام شامل کر دیا ہے۔ باقی دوست بھی پلیز اس تبدیلی کو نوٹ کر لیں۔
  20. نبیل

    چھٹی سالگرہ اردو محفل کی چھٹی سالگرہ

    برادران فاتح اور محب علوی، سالگرہ کی مبارکباد کا بہت شکریہ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ دونوں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے تشریف لاتے رہیں گے۔
Top