نتائج تلاش

  1. نبیل

    v1.6 اردو جملہ کے پراجیکٹ کا آغاز اردو ویب میں کب شروع ہو گا

    میں فی الحال کچھ دنوں تک محفل فورم کی سالگرہ کے سلسلے میں چند پراجیکٹس مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مجھے وقت ملا تو میں جملہ 1.6 میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کرنے کی کوشش کروں گا۔ جملہ 1.7 کا ابھی صرف الفا ورژن آیا ہے۔ اس کی سٹیبل ریلیز آنے میں ابھی وقت ہے۔
  2. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    ہیکر صاحب، آپ نے شایکد محسوس کر لیا ہوگا کہ یہاں لوگ آپ کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ ان کے کام کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی سائٹ پر اکاؤنٹ فراہم کرنے کے بارے میں غور کریں، یا پھر آپ نے جو ڈاٹ نیٹ میں سوفٹویر لکھا ہے وہ بھی مہیا کر سکتے ہیں۔ ای میل کے...
  3. نبیل

    کودک کہانی، تبصرہ

    شگفتہ بہن میرے ذہن میں تو حمزہ کی عمر کے بچے ہی ہیں۔ اب تو خیر وہ بھی بڑے ہو گئے ہوں گے۔ :) میری بیٹیاں انگریزی اور جرمن میں کہانیوں کی کتابیں پڑھتی ہیں۔ ان میں سے چھوٹے بچوں کے لیے کئی باتصویر کہانیاں ہیں۔ میرے ذہن میں کئی مرتبہ خیال آیا ہے کہ انہیں سکین کرکے ان کے جرمن عبارت والے حصے کو چھپا...
  4. نبیل

    مارگریٹ سے مریم، مریم جمیلہ کے متعلق کتاب

    میرے پاس محترمہ مریم جمیلہ کی کئی کتب ہیں۔ اس وقت بک شیلف میں دو کتابیں نظر آ رہی ہیں: Islam and the Western Society Western Society Condemned B y Itself دراصل آنٹی مریم جمیلہ کی کتب کے حقوق ان کے شوہر یوسف خان کے پاس ہیں اور صرف وہ ہی یہ کتابیں پبلش کرتے ہیں۔ اس لیے یہ کتب چند کتابوں کی...
  5. نبیل

    v1.6 اردو جملہ کے پراجیکٹ کا آغاز اردو ویب میں کب شروع ہو گا

    بائی دا وے میں نے جملہ 1.5 کے اردو پیکج کو کافی عرصہ قبل جملہ کوڈ میں شامل کر دیا تھا۔ (ربط)
  6. نبیل

    v1.6 اردو جملہ کے پراجیکٹ کا آغاز اردو ویب میں کب شروع ہو گا

    جملہ کوڈ پر لینگویج فائلوں کا ترجمہ کرنے والے دوست بھی اردو محفل فورم کی ممبر بھی ہیں۔ محفل فورم ہی کے ایک رکن باسم نے اس کام کا آغاز کیا تھا لیکن وہ کافی عرصے سے نظر نہیں آئے ہیں۔ اگر فرنٹ اینڈ کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ مکمل ہو جائے تو میرے خیال میں جملہ 1.6 کا اردو پیکج تیار کیا جا سکتا ہے۔...
  7. نبیل

    مارگریٹ سے مریم، مریم جمیلہ کے متعلق کتاب

    فہد، شاید میں یوان رڈلے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا ہوں۔ لیکن ان کے اسلام قبول کرنے کے حالات مختلف تھے۔ آنٹی مریم جمیلہ کے بارے میں سنا ہی ہے کہ ان کے قبول اسلام کا سن کر ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کا ذکر مغربی مبصرین یوں ہی کرتے ہیں کہ انہیں ان کی ذہنی حالت کی وجہ سے انسٹی ٹیوشنلائز...
  8. نبیل

    مارگریٹ سے مریم، مریم جمیلہ کے متعلق کتاب

    ایمیزون پر یہ کتاب نظر تو آئی ہے لیکن اس کے ریویوز کچھ اتنے اچھے نہیں ہیں۔ یہ تو ایسی کتابوں کے ساتھ اکثر معاملہ ہوتا ہے۔ مغربی مبصرین محترمہ مریم جمیلہ کو ذہنی ڈس آرڈر کا شکار قرار دے کر ان کے نظریات کو مسترد کرتے نظر آتے ہیں جبکہ مسلمان انہی نظریات سے انسپریشن حاصل کریں گے۔
  9. نبیل

    مارگریٹ سے مریم، مریم جمیلہ کے متعلق کتاب

    آج بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آنٹی مریم جمیلہ کے متعلق پڑھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ وہ عالمی سطح کی اسلام کی سکالر ہیں اور میری والدہ کی بہترین دوستوں میں سے ہیں۔ وہ یہودی گھرانے میں پیدا ہوئیں اور بعد میں مودودی صاحب کے ساتھ خط و کتابت کرنے کے بعد انہوں نے اسلام قبول کیا اور پاکستان تشریف لائیں۔...
  10. نبیل

    چھٹی سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/تک بندی کریں (چھٹی سالگرہ)

    چھوٹی سی اک بحر ہو طوفاں کی اک لہر ہو کوئی جھوٹ نہ کوئی مکر ہو تک بندی کا ہر سو سحر ہو :pagaldil: :drama:
  11. نبیل

    چھٹی سالگرہ فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/تک بندی کریں (چھٹی سالگرہ)

    سالگرہ کا جشن ہے مگر غائب ہیں اعجاز اختر ہو گئے ریٹائر لیکن پھر بھی جاتے ہیں دفتر بتائی ساری عمر ڈیوٹی کرکے لیکن ہنوز جان کو آجاتے ہیں یہ افسر :hypnotized: :hurryup:
  12. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    چلیں یہ بھی پتا چل گیا کہ ڈیٹا لائف انجن اوپن سورس نہیں بلکہ کمرشل پراڈکٹ ہے۔ کچھ آپ اپنے بارے میں بھی تو بتائیں۔ ہم آپ کے بارے میں جاننے کا اشتیاق بھی رکھتے ہیں۔ میں خود کئی سال تک لاہور کے تعلیمی اداروں کے چکر لگاتا رہا ہوں لیکن ابھی تک کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
  13. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    ایک منٹ، آپ کہہ رہے کہ ڈیٹا لائف سوفٹویر آپ کا بنایا ہوا ہے۔ کیا آپ اس کو ترجمہ کرنے کے بارے میں بتانا چاہ رہے تھے یا معاملہ وہی ہے جو آپ نے لکھا ہے؟ ریٹائرڈ پروفیسرز کو اپنے ساتھ کام میں ملا کر تو آپ نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ ذرا اس کے بارے میں بتائیں کہ ریٹائرڈ پروفیسر حضرات آپ کے ساتھ...
  14. نبیل

    تعارف کمپیوٹر، انٹرنیٹ، اردو کمپیوٹنگ اور ہم

    یہ بتاتا تو مشکل ہے کہ سب سے پہلے کمپیوٹر کے بارے میں کب سنا۔ پی سی تو اسی کی دہائی کے آغاز کی بات ہے، کمپیوٹر تو 40 کی دہائی یا اس سے پہلے بھی موجود تھے۔ میری تو جہاں تک یادداشت ساتھ دیتی ہے، کمپیوٹر کا سن ضرور رکھا تھا۔ زندگی میں پہلی مرتبہ 1987 میں کمپیوٹر کو ہاتھ لگایا جب ایک صاحب سے جی...
  15. نبیل

    تاسف شاہد آفریدی کے والد صاحب شدید تکلیف میں ہیں ۔

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جو لوگ بھی کسی ذہنی، جسمانی یا روحانی عارضے میں مبتلا ہیں، اللہ انہیں شفائے کاملا عاجلا نصیب فرمائے، آًمین۔ اللہ تعالی شاہد آفریدی کے والد کو تکلیف سے نجات عطا فرمائیں اور انہیں شفا عطا فرمائیں، آمین۔
  16. نبیل

    ورڈ پریس اردو پلگ ان کی اپڈیٹ کی تیاری

    میں یہاں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ ورڈ پریس کا نیا ورژن 3.2 ریلیز ہو چکا ہے اور میں اردو ایڈیٹر پلگ ان کو اسی کی انسٹالیشن پر ڈیویلپ اور ٹیسٹ کر رہا ہوں۔ ورڈ پریس 3.2 میں پوسٹ ایڈٹ کرنے کے لیے فل سکرین موڈ بھی موجود ہے اور اردو ایڈیٹر اس میں بھی صحیح کام کر رہا ہے۔ تبصروں والے خانے میں وزی وگ...
  17. نبیل

    کودک کہانی، تبصرہ

    یہ تبصرہ شگفتہ کے آغاز کردہ تھریڈ کودک کہانی کے لیے ہے۔ مجھے بھی یہ آئیڈیا اچھا لگا ہے لیکن بچوں کے لیے صرف تحریری متن کے سکین شدہ صفحات لگانے کی بجائے کوئی باتصویر کہانی پوسٹ کی جائے تو بہتر رہے گا، کیونکہ بچے ایسی کہانیوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
  18. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    یہاں مجھے بھی انگریزی کی ایک کہاوت یاد آ رہی ہے "لیٹ آید کریکٹ آید" :)
  19. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    السلام علیکم، جناب اپنا نام تو بتائیں۔ اتنا بڑا کام کر رہے ہیں اور کسی کو پتا ہی نہیں چل رہا۔ جہاں تک لوکلائزیشن کا تعلق ہے تو میں یہی مشورہ دوں گا کہ ایڈمن سیکشن کی لوکلائزیشن کے بغیر ہی کام چلا لیں۔ میرا ابھی تک کا تجربہ یہی کہتا ہے کہ فرنٹ اینڈ کا ترجمہ کرنا کافی رہتا ہے۔ ایڈمن پینل میں...
  20. نبیل

    اردو دائرۃ معارف العلوم

    شکریہ وہاب، بہت اچھی سائٹ لگ رہی ہے۔ جن صاحب نے بھی بنائی ہے، کافی محنت کی لگتی ہے۔ اس سائٹ پر لکھا ہوا ہے کہ اسے ڈیٹا لائف انجن میں بنایا گیا ہے۔ اس طرح ایک نئے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کا بھی پتا چلا ہے۔ یہ دیکھ کر بھی اچھا لگا کہ سکرپٹ کی اردو لوکلائزیشن مکمل ہے اور اس پر میرا لکھا ہوا اردو...
Top