کوچہ قنوطیاں کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ہم۔۔۔ گرچہ خود کو قنوطی نہیں سمجھتے۔ اور آپ جیسا تو بالکل بھی نہیں سمجھتے۔ مگر وہ شاعر نے کیا کہا تھا۔۔۔ کہ "کبھی سر بھی دے دیا ہے بہ صلاحِ دوستِ داراں"
میرا خیال ہے کہ محفل پر آپ اپنی طرز کے اکلوتے قنوطی ہیں۔۔۔ کیوں دوسروں کو ساتھ گھسیٹ رہے ہیں۔۔۔ کسی نے بےمروتی سے انکار کر دیا تو۔۔۔۔ :nerd:
ہوہوہوہوہوہوہو
سب سے پہلے تو شکریہ فرقان۔۔۔ مجھے دعوت کلام کے لیے۔۔۔ اب ذرا شور کم کروا دیجیے۔۔۔ یہ سامنے کی قطار میں لوگوں سے کہیے آرام سے بیٹھیں۔ یہ پنکھوں کی آواز کم کروا دیں، یا پھر اس مائیک کا والیوم بڑھا دیں۔ بہرحال کچھ کیجیے۔ ہاں شروع کر تے ہیں۔۔۔ دھیرج دھیرج۔۔۔
السلام علیکم محفلین!
مجھے یہ بتانے کی...