نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    تقریباً 6 بجے میڈیکل سٹور جانا ہوا تو تمام مارکیٹس بند اور ہو کا عالم تھا۔ صرف بیکریز اور میڈیکل سٹورز کھلے ہوئے تھے۔ پی ڈبلیو ڈی کی حد تک تو لاک ڈاؤن نظر آ رہا ہے۔ ہماری مسجد میں بزرگوں اور بیماروں سے گھر نماز پڑھنے کی درخواست اور بچوں کو مسجد لانے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔
  2. محمد تابش صدیقی

    محشر بدایونی - " کرے دریا نہ پُل مسمار میرے"

    بہت عمدہ۔ ایک ایک شعر لاجواب۔ ابو کے کہنے پر یہ غزل ڈھونڈ کر پڑھی اور سنائی۔ :)
  3. محمد تابش صدیقی

    غزل: روشنی مجھ سے گریزاں ہے تو شکوہ بھی نہیں : اقبال عظیم

    روشنی مجھ سے گریزاں ہے تو شکوہ بھی نہیں میرے غم خانے میں کچھ ایسا اندھیرا بھی نہیں پرسشِ حال کی فرصت تمھیں ممکن ہے نہ ہو پرسشِ حال طبیعت کو گوارا بھی نہیں یوں سرِ راہ ملاقات ہوئی ہے اکثر تم نے دیکھا بھی نہیں، ہم نے پکارا بھی نہیں عرضِ احوال کی عادت بھی نہیں ہے ہم کو اور حالات کا شاید یہ تقاضا...
  4. محمد تابش صدیقی

    یوم پاکستان کے موقع کی نسبت سے مابدولت کی آواز میں ایک قومی نغمہ

    بہت عمدہ زبردست۔ میرے پسندیدہ نغموں میں سے ایک۔بہت عمدگی سے پڑھا۔
  5. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    ویسے اس وبائی صورت حال میں میرا سطحی سا مشاہدہ یہ ہے کہ جمہوریت والے ممالک کو حالات کنٹرول کرنے میں زیادہ مشکل کا سامنا ہے۔ :) ڈنڈا پیر ہے۔
  6. محمد تابش صدیقی

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    افشاں نوید کراچی ٭ بیٹا دوستوں کے ہمراہ راشن تقسیم کر رہا تھا سہ پہر سے۔نوجوان اپنے طور پر بھی فنڈنگ کررہے ہیں۔قومی جذبہ یہ ہے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔ ابھی واپس آیا بولا۔ہمارے پاس لسٹ بنی ہوئی تھی۔ایک آنٹی کا فون آیا جو بیوہ ہیں بولیں۔بیٹا میرے گھر کوئی راشن دے گیا ہے اب تم مت لانا مجھ جیسے اور...
  7. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    جس دن یہ دیکھنا چھوڑ دیا، بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ حکومتیں جب تک اپنی ذمہ داریاں بغیر کسی واہ واہ کی تمنا کے ادا نہیں کریں گی، بہتری کی امید رکھنا عبث ہے۔ بہت سے عوامی فلاح کے کام صرف اس لیے پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ پاتے کہ ان کا آغاز مخالف حکومت نے کیا ہوتا ہے تو سہرا کہیں مخالف کے سر نہ بندھ...
  8. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    کرونا وائرس ایمجنسی اپیل ہر فرد اپنی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے جس حد تک ممکن ہو سکے، کرونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔ کام والی، مالی، بچوں کو سکول چھوڑنے والی گاڑی کا ڈرائیور، قرآن پڑھانے والے قاری صاحب، اور ایسا کوئی بھی کم آمدنی والا فرد جس کے ماہانہ اخراجات میں...
  9. محمد تابش صدیقی

    اقبال عظیم غزل: شکستِ ظرف کو پندارِ رندانہ نہیں کہتے

    شکستِ ظرف کو پندارِ رندانہ نہیں کہتے جو مانگے سے ملے ہم اس کو پیمانہ نہیں کہتے جہاں ساقی کے پائے ناز پر سجدہ ضروری ہو وہ بت خانہ ہے، اس کو رند میخانہ نہیں کہتے جنوں کی شرطِ اوّل ضبط ہے اور ضبط مشکل ہے جو دامن چاک کر لے اس کو دیوانہ نہیں کہتے جو ہو جائے کسی کا مستقل، بے شرکتِ غیرے وہ دل کعبہ...
  10. محمد تابش صدیقی

    حمد: تیری مدحت اور میں، معذور و سرتاپا قصور ٭ اقبال عظیم

    تیری مدحت اور میں، معذور و سرتاپا قصور میں کہاں سے لاؤں اتناحوصلہ، اتنا شعور صرف تیرے آسرے پر لب کشا ہوتا ہوں میں اس سعادت کی مجھے توفیق دے ربِّ غفور غنچہ و گل آئنہ تیرے جمالِ قدس کا ماہ و انجم سے عیاں تیری تجلی، تیرا نور ہے رواں تیرے اشارے پر نظامِ کائنات گردشِ افلاک بھی سجدہ کناں تیرے حضور...
  11. محمد تابش صدیقی

    ٹیپ بال کرکٹ: کراچی کے منچلوں کی ایجاد

    ایک دفعہ ناک پر بیمر کھا چکا ہوں۔ کچھ دیر تک تو کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ ہو کیا رہا ہے۔
  12. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اس معاملے میں بھی ڈاکٹر قصوروار نہیں ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ ڈاکٹر اپنے حفاظتی انتظامات سے بے پروا ہو کر نہتے میدان میں نکل آئیں، اور کرونا پر خودکش حملہ کر دیں۔ عاطف ملک
  13. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    ہمارے دفتر میں کل سے غیر معینہ مدت کے لیے ورک فرام ہوم
Top